متفرق

ربوہ کا موسم(۱۶تا۲۲؍ اگست ۲۰۲۴ء)

۱۶؍اگست جمعۃ المبارک کو نماز فجر سے ہی ہلکی ہوا رواں دواں تھی ۔ صبح کے وقت بادلوں نے سورج کو طلوع ہوتے ہی چھپا لیا۔ بادلوں کی تہ عصر کے وقت مزید گہری ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سیاہ بادل آسمان پر چھا گئے ، ساتھ ہی موسلا دھار بارش شروع ہوگئی جو ایک گھنٹہ بعد آہستہ ہوگئی بارش کا یہ سلسلہ شام تک جاری رہا اور لوگ نماز مغرب ادا کرنے کے لیے بارش میں بھیگتے ہوئے گئے اور مغرب ، عشاء اکٹھی باجماعت پڑھ کر گھر واپس لوٹے۔ٹمپریچر زیادہ سے زیا دہ ۳۱ اور کم سے کم ۲۶ درجہ سینٹی گریڈتھا ۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب دو بجے کے قریب اچانک موسلا دھار با رش شروع ہوگئی جو مسلسل دس گھنٹے جاری رہنے کے بعد اگلے دن بارہ بجے بند ہوئی۔ اس کی وجہ سے ہفتہ کا دن ٹھنڈا ہوگیا، عصر تک آسمان پر بادل رہے اور ٹھنڈی ہوا چلتی رہی۔ اتوار کو گرمی زیادہ ہوگئی ، مطلع جزوی طو رپر ابر آلود تھا۔ ہوا بند ہونے سے حبس ہوگیا اور دھوپ کی وجہ سے گرمی بھی لگتی رہی۔ سوموار کو بظاہر تو مطلع ابر آلود تھا لیکن گرمی اور حبس بہت زیادہ ہوگیا۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیا دہ ۳۴ اور کم سے کم ۲۷ درجہ سینٹی گریڈ تھا۔منگل کو سورج نکلا ہوا تو تھا لیکن آسمان پر ہلکے بادلوں کی وجہ سے دھوپ پوری طرح چمک نہیں رہی تھی۔بدھ کو بھی تقریباً اسی طرح کا موسم تھا ،شام کو ہلکی ہوا چلتی رہی۔ جمعرات کو صبح سے ہی ہوا چل رہی تھی جس سے گرمی کا احساس کچھ کم ہوا ،تاہم ساون ختم ہونے کے بعد بھادوں کی دھوپ اپنا رنگ جما رہی تھی ۔ (ابوسدید)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button