سوڈانی احمدیوں کے لیے دعا کی تحریک
حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے سوڈان کی حالیہ جنگ کے پیش نظر خطبہ جمعہ فرمودہ ۳۰؍اگست۲۰۲۴ء میں سوڈانی احمدیوں کے لیے دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا: (جنگ کے باعث) احمدی بھی اپنی جان بچانے کے لیے اور امن کے لیے سوڈان کے مختلف علاقوں میں بکھر گئے اور اِس وقت بھی مختلف جگہوں میں یہ لوگ بڑی تنگی اور غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ احمدیوں کے ایمانوں کو مضبوط رکھے۔
حضورِانور نے مزید فرمایا: اللہ تعالیٰ ان کے حالات بھی بدلے اور ملک میں جیسا کہ میں نے کہا کہ بڑا فساد پھیلا ہوا ہے، اللہ تعالیٰ اس فساد کو بھی ختم کرے اور اللہ تعالیٰ رحم فرمائے، یہ لوگ ایک دوسرے کا حق ادا کرنے والے ہوں۔ مسلمان، مسلمان کے بھائی ہونے کا حق ادا کرنے والے ہوں اور اسلامی حکومتوں میں جو فساد ہیں اللہ تعالیٰ انہیں دور فرمائے اور احمدیوں کو حقیقی رنگ میں امن و سکون کی زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔