یورپ (رپورٹس)

یونان میں جلسہ یوم خلافت کا بابرکت انعقاد

(ارشد محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل یونان)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ یونان کو مورخہ ۲۶؍مئی ۲۰۲۴ء بروز اتوار جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

ایتھنز نماز سینٹر میں بعد از نماز عصر ساڑھے چھ بجے اس مبارک جلسہ کا آغاز مکرم عطاء النصیر صاحب مربی سلسلہ و نیشنل صدر کی زیر صدارت ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ، نظم اور حدیث کے بعد مکرم چودھری مشتاق احمد صاحب صدر جماعت ایتھنز نے ‘‘اطاعت خلافت کی برکات’’ کے عنوان پر تقریر کی اور مکرم عرفان لطیف بٹ صاحب نے حضرت مسیح موعودؑ کا ایک اقتباس پیش کیا۔ بعد ازاں صدر مجلس نے ‘‘خلافت کے ساتھ ذاتی تعلق’’ کے موضوع پر تقریر کی۔

اس کے بعد جلسہ سالانہ یونان کے موقع پر حضرت امیرالمومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خصوصی پیغام کا کچھ حصہ پڑھ کر سنایا گیا۔ جلسہ کے اختتام پر صدر مجلس نے دعا کروائی جس کے بعد شاملین جلسہ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

اس جلسہ پر کُل حاضری ۳۱؍رہی۔ الحمدللہ

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button