ارشادِ نبوی
جمعہ کے دن کی فضیلت
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا:جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو ملائکہ مسجد کے دروازے پر کھڑے ہوکر لکھتے ہیں جو پہلے آتا ہے، اس کا پہلے اور سویرے جانے والے کی مثال اس شخص کی سی ہے جو اونٹ کی قربانی کرتا ہے۔ پھر اس شخص کی جو ایک گائے کی اور پھر اس کی جو ایک مینڈھے کی۔ پھر اس کی جو مرغی کی قربانی کرتا ہے۔ پھراس کی جو انڈے کی قربانی کرتا ہے۔ پھر جب امام نکلتا ہے تو وہ اپنے کاغذ لپیٹ لیتے ہیں اور غور سے نصیحت سنتے ہیں۔(صحیح بخاری کتاب الجمعۃبَاب اَلْاِسْتِمَاعُ اِلَی الْخُطْبَۃِ حدیث: 929)