ارشادِ نبوی
اللہ کا بندوں پر حق
اسود نے حضرت معاذ بن جبلؓ سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:معاذ !کیا تم جانتے ہو کہ اللہ کا بندوں پر کیا حق ہے؟ حضرت معاذؓ نے کہاکہ اللہ اور اس کا رسولؐ بہتر جانتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: یہ کہ وہ اس کی عبادت کریں اور اس کا کسی چیز کو بھی شریک نہ ٹھہرائیں۔ کیا تم جانتے ہو کہ ان کا اللہ پر حق کیا ہے ؟ انہوں نے کہا: اللہ اور اس کا رسولؐ بہتر جانتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا: یہ کہ ان کو عذاب نہ دے۔
(بخاری كِتَاب التَّوْحِيدِ بَابُ مَا جَاءَ فِي دُعَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمَّتَهُ إِلَى تَوْحِيدِ اللّٰهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى)