یورپ (رپورٹس)

ڈنمارک کے عوامی میلہ میون میں جماعت احمدیہ ڈنمارک کا تبلیغی سٹال

میون جزیرہ ڈنمارک کے دار الحکومت کوپن ہیگن سے ۱۲۰؍کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے اور اس کی کُل آبادی نو ہزار ۳۸۵؍افراد پر مشتمل ہے۔ ۲۰۱۴ء میں اس جزیرہ پر پہلی دفعہ اس عوامی میلہ کا آغاز کیا گیا جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہر سال ترقی کرتا گیا۔

امسال یہ میلہ ۲۳تا۲۴؍اگست۲۰۲۴ء کو منعقد کیا گیا۔گذشتہ پانچ سالوں کی طرح امسال بھی جماعت احمدیہ ڈنمارک کو یہاں اپنا سٹال لگانے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ۔

میلےکی انتظامیہ نے پہلے دن مختلف سکولوں اور کالجز کو مدعو کیا جو کہ پورے ریجن سے بسوں کے ذریعہ اس جگہ پہنچے اور اپنے سکول کا ایک دن اس میلہ میں گزارا اور مختلف سٹالز سے معلومات حاصل کرتے رہے۔ الحمدللہ جماعتی سٹال پر قرآن کریم کا ڈینش ترجمہ اور ڈینش زبان میں مختلف جماعتی لٹریچر رکھا گیا جس میں لوگوں نے بڑی دلچسپی دکھائی اور مختلف سوالات کرتے رہے۔ دیگر احباب کے علاوہ سکول کے طلبہ نے بھی کثیر تعداد میں جماعتی تعارف پر مبنی فولڈرز حاصل کیے۔ زائرین کے سوالات کے جواب دینے کے لیے ایک خادم اور دو مبلغین سلسلہ ہمہ وقت سٹال پر حاضر رہے۔

امسال جناب Martin Lidegaard جو کہ Social Liberal پارٹی (Radikale Venstre)کے پولیٹیکل لیڈر ہیں نے بھی ہمارے سٹال کا دورہ کیا جس دوران انہیں جماعت کا تعارف کروایا گیا۔

الحمدللہ یہ تبلیغی سٹال بہت کامیاب رہا۔ اللہ تعالیٰ اس کے پاک نتائج پیدا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ:محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button