اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواست ہائے دعا

٭…نوید الرحمٰن صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ ۵؍اگست ۲۰۲۴ء کو جماعت احمدیہ احمدنگر ضلع پنچگڑھ، بنگلہ دیش میں جماعت کے مرکزی جلسہ گاہ، جامعہ ، احمد نگر مسجد اور احمدی گھروں کو مخالفین نے حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ اس میں کئی افراد جماعت زخمی ہوئے تھے جن میں عزیزم شاہریر راکین ولد محمد عبد الوہاب صاحب عمر ۱۶؍سال شامل ہیں۔ عزیزم دسویں جماعت کا طالب علم ہے۔ڈھاکہ میں بہتر علاج کے ليے بھیجا گیا ہے۔ ایک مرتبہ آپریشن بھی کیا گیاتاہم حالت ابھی تک خطرہ سے باہر نہیں۔ جسم کا دایاں حصہ بالکل مفلوج ہوچکا ہےاور بعض پیچیدگیاں سامنے آ رہی ہے۔

٭…چودھری نعیم احمد باجوہ صاحب پرنسپل جامعۃالمبشرین برکینافاسو و نمائندہ الفضل انٹرنیشنل تحریر کرتے ہیں کہ ہمارے والد محترم،چودھری بشیر احمد باجوہ صاحب آف منڈیکی بیریاں سیالکوٹ آج کل علیل ہیں اور ہسپتال میں گذشتہ ایک ہفتہ سے داخل ہیں۔ ابتداً پراسٹیٹ کا آپریشن تجویز ہوا تھا۔ تاہم بعد ازاں گردوں کی سوزش کی وجہ سے Dialysis کا پروسیجر کرنا پڑا۔ اسی طرح پھیپھڑوں میں پانی کی موجودگی تشخیص ہوئی ہے۔ کچھ پروسیجرز ہوچکے ہیں اور کچھ ہونے ابھی باقی ہیں۔ نقاہت زیادہ ہے۔

احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مریضان پر اپنا خاص فضل کرتے ہوئے معجزانہ طور پر شفا ئے کاملہ و عاجلہ عطافرمائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button