ایشیا (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ بنگلہ دیش کے زیر اہتمام حضرت مسیح موعودؑ کی کتاب ’پیغام صلح‘ پر سیمینار اور امتحانات

مجلس انصار اللہ بنگلہ دیش کے سالانہ کیلنڈر کے مطابق سال کے ابتدائی چار مہینوں میں ملک بھر کی مجالس میں حضرت مسیح موعودؑ کی کتاب ’پیغام صلح‘ پر سیمینار اور امتحانات منعقد ہوئے۔ مقررہ پروگرام کے تحت شروع سے ہی انصار کو اس کتاب کو پڑھنے کی یاد دہانی کروائی جاتی رہی۔ پھر مختلف وقتوں میں مختلف مجالس میں سیمینار منعقد کیے جاتے رہے۔

مجلس انصار اللہ بنگلہ دیش کی طرف سے ارسال کیے گئے سوالات پر امتحانات بھی منعقد کیے جاتے رہے۔

ان چار مہینوں میں ملک بھر کی ۵۸؍مجالس میں یہ سیمینارز اور امتحانات منعقد ہوئے۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button