ارشادِ نبوی
آیت الکرسی… سب آیات کی سردارہے
حضرت ابوہریر ہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرتﷺ نے فرمایاکہ ہر چیز کا ایک چوٹی کا حصہ ہوتاہے اور قرآن کریم کا چوٹی کا حصہ سورۃ البقرہ ہے اور اس میں ایک ایسی آیت ہے جو قرآن کریم کی سب آیات کی سردار ہے اور وہ آیت الکرسی ہے۔
(سنن الترمذی کتاب فضائل القرآن باب ما جاء فی فضل سورۃ البقرۃ وآیۃ الکرسی حدیث نمبر ۲۸۷۸)