متفرق شعراء
رحمۃ للعالمین ﷺ
وہ نبیوں میں رحمت لقب جس نے پایا
غریبوں کا پرور تھا، شفقت کا سایہ
مصیبت میں غیروں کے جو کام آیا
زمانے کے غم میں تھا خود کو بھلایا
’’خطا کار سے درگذر کرنے والا‘‘
مخالف کے دل میں وہ گھر کرنے والا
خدا کا تھا پیارا وہ محبوب اس کا
وہ اپنے خدا کا تھا دم بھرنے والا
محبّت کا پیغام لے کر جو آیا
کیا چار سُو عشق کا بول بالا
تھے اخلاق عمدہ، مکارم تھے عالی
رہا اس کا اُسوہ جہاں میں مثالی
وجود اس کا شفقت، محبت اتم ہے
سراپا ابد تک وہ خیرِ اُمم ہے
ہیں عاجز بیاں کر سکیں اس کی رحمت
یہ ممکن نہیں، ہو ادا حقِ مدحت
دعا ہے تری نعت لکھتا قلم ہے
عطا رب کی، اس کی نگاہِ کرم ہے
(درثمین احمد۔جرمنی)