ایشیا (رپورٹس)پرسیکیوشن رپورٹس

روڈہ ضلع خوشاب کے قبرستان میں احمدیوں کی قبروں پر لگے کتبوں کو توڑ دیا گیا

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

٭… احمدیوں کے خلاف عقیدہ کی وجہ سے نفرت انگیز جرائم میں تیزی آگئی ہے

٭… حکومت فوری اقدامات کرے اور انتہاپسندوں کو روکے

تفصیلات کے مطابق جماعت احمدیہ کے مخالفین کی طرف سے انتظامیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا تھا کہ روڈہ ضلع خوشاب کے قبرستان میں احمدیوں کی قبروں پر لکھی مقدس تحریرات کو مٹایا جائے۔

۳۰؍ستمبر۲۰۲۴ء کو کسی نامعلوم شخص نے کتبوں کو توڑ دیا ہے۔

سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ سمیت ایس ایچ او تھانہ مٹھا ٹوانہ سے رابطہ کیا گیا اور انہیں صورتحال بتائی گئی ہے جنہوں نے قبرستان کا وزٹ کیا اور تصاویر لیں۔ وہ کتبوں کے ٹوٹے ہوئے حصوں کو جمع کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

مقدمہ کے اندراج کے لیے احمدیوں کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے۔

احمدیوں کی قبروں پر درج مقدس تحریرات کو مٹانے کے لیے جماعت احمدیہ کے خلاف مذہبی انتہا پسند متحرک ہیں۔ آئے روز مختلف اضلاع سے اس نوعیت کی نفرت انگیز کارروائیوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ شدت پسند عناصرمعاشرے میں مذہبی عدم برداشت کو فروغ دے رہے ہیں جس سے پاکستان کے سماج کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ان شدت پسند عناصر کے خلاف موثر اقدامات کرے۔ اگران شدت پسندوں کو نہ روکا گیا تو یہ ہر مسلک کے افراد کو نشانہ بنائیں گے۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button