دنیا کے بگڑتے حالات کے پیشِ نظر ہراحمدی کو اللہ تعالیٰ سے تعلق میں بڑھنا ہو گا اور دعاؤں کی طرف بہت توجہ دینی ہو گی (حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ)
حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ ۴؍اکتوبر ۲۰۲۴ء میں دنیا کے تیزی سے بگڑتے حالات نیز پاکستان اور بنگلہ دیش کے احمدیوں کے لیے دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:
دنیا کے حالات، جیسا کہ پتہ ہے آپ کو دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں، تباہی کی طرف جا رہے ہیں۔ امریکا اور بڑی طاقتیں انصاف سے کام لینا نہیں چاہتیں۔ جنگ وسیع ہوتی چلی جا رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ احمدیوں اور معصوموں کو اس کے خوف ناک اور بد اثرات سے بچائے۔ اس کے لیے ہمیں اللہ تعالیٰ سے تعلق میں بڑھنا ہو گا اور دعاؤں کی طرف بہت زیادہ توجہ دینی ہو گی۔ اس کی طرف ہر احمدی کو توجہ دینی چاہیے۔
پاکستان میں احمدیوں کے حالات بھی کافی زیادہ خراب ہو رہے ہیں، اُن کے لیے بھی دعا کریں۔
بنگلہ دیش کے احمدیوں کے حالات کے لیے بھی دعا کریں۔ اُن لوگوں پر بھی بڑی سختیاں ہیں۔ اللہ تعالیٰ سب پر رحم اور فضل فرمائے۔