بچوں کا الفضل

اردو محاورے

اَللہ اَللہ رے: سبحان اللہ، کیا کہنا، (تعریف و تحسین یا کسی وصف کی کثرت کے موقع پر مستعمل)
اَللہ ہی اَللہ: سبحان اللہ، کیا کہنا (تحسین و توصیف)
اللہ حافظ: فی امان اللہ، اللہ کو سونپا، (الوداعی کلمات)
اللہ اللہ خَیر صَلّا: بس اسی قدر، اس سے زیادہ کچھ نہیں
اَللہ اَللہ کَر: اللہ کا ذکر کرو، عبادت کرو
اَللہ اَللہ کَرو: جھوٹ نہ بولو، اتنا مبالغہ نہ کرو
اَللہ کی گائے: سیدھا سادہ بھولا بھالا
اَللہ کا شیر: اللہ کی راہ میں جان قربان کرنے والا بہادر، مردِ مومن، حضرت علیؓ کا لقب(اسد اللہ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button