جرمنی کی جماعت Wittlichمیں جلسہ یوم والدین
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۷؍جولائی بروز اتوار جرمنی کی جماعت وٹلش میں جلسہ یوم والدین مسجد حمد میں منعقد ہوا۔ دوپہر بارہ بجے اجلاس کا آغاز مکرم طاہر احمد ظفر صاحب صدر جماعت احمدیہ کی زیرصدارت شروع ہوا۔
تلاوت قرآن کریم و ترجمہ کے بعد خاکسار نے والدین کو اپنا عملی نمونہ دکھاتے ہوئے تربیت کرنے کی طرف توجہ دلائی نیز بچوں کو والدین کے ساتھ نرم زبان و ادب و احترام سے بات کرنے کی تلقین کی۔ بعدہٗ دو خدام نے تربیت کے موضوع کو خوبصورت انداز میں پریزنٹیشن کے ذریعہ مزید اُجاگر کیا۔ بعدہٗ دوالدین اور بچوں نے بھی اپنے تجربات اور روزمرہ کے مشاہدات بیان کرتے ہوئے گفتگو میں حصہ لیا اور ان کے سوالات کے جواب دیے گے۔ اس پروگرام میں ممبرات لجنہ اماء اللہ اور ناصرات بھی شامل ہوئیں۔ پروگرام کی حاضری ۵۳؍رہی۔ پروگرام دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ آخر میں سب شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔
(رپورٹ: جاوید اقبال ناصر۔ مبلغ سلسلہ وٹلش، جرمنی)