یورپ (رپورٹس)
مجلس انصار اللہ و مجلس خدام الاحمدیہ فن لینڈ کے زیر اہتمام اولڈ ہوم میں فوڈ سٹال
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ و مجلس خدام الاحمدیہ فن لینڈ کومورخہ ۲۳؍اگست۲۰۲۴ء کو دارالحکومت ہیلسنکی کے ایک اولڈ ہوم میں کلچرل فوڈ سٹال لگانے کی توفیق ملی۔ اس موقع پر اولڈ ہومز میں مقیم عمر رسیدہ افراد کے لیے تازہ پکوڑے اور آلو کے چپس تیار کر کے دیے گئے۔ لوگوں نے اس کاوش کو بہت پسند کیا۔ قریباً ۶۰؍لوگ چار گھنٹوں کے دوران جماعتی سٹال پر آئے اور پکوان سے محظوظ ہوئے۔ نیز اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ وہاں موجود مختلف رولر بینرزپر لکھےپیغاما ت کو بھی لوگوں نے بہت پسندیدگی سے دیکھا۔
(رپورٹ: طاہر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)