یورپ (رپورٹس)
جماعت Idar-Oberstein، جرمنی میں پہلا تحریک جدید سیمینار
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۷ ستمبر بروز ہفتہ جرمنی کی جماعت Idar-Oberstein کو اپنے نئے سینٹر میں پہلا تحریک جدید سیمینار منعقد کرنے کی توفیق ملی جس میں مکرم چودھری حمیداللہ صاحب نیشنل سیکرٹری تحریک جدید نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ اس کے بعد سیکرٹری صاحب تحریک جدید نے شاملین کے سامنے تحریک جدید کی برکات وافضال اور مخلصین کے انفاق فی سبیل اللہ کے چند واقعات بیان کیے۔ سیمینار کے اختتام پر بعض احباب جماعت نے تحریک جدید کے وعدہ جات لکھوائے اور بعض نے چندہ کی ادائیگی بھی کی۔ نماز ظہر و عصر کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔ اس پروگرام کی حاضری ۳۵؍رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ: جاویداقبال ناصر۔ مربی سلسلہ جرمنی)