ارشادِ نبوی
پردے کی اہمیت
اُمّ المومنین حضرت اُمّ سلمہؓ بیان کرتی ہیں کہ میں آنحضرتﷺ کے پاس تھی اور میمونہ ؓ بھی ساتھ تھیں۔ تو ابن ام مکتوم ؓ آئے۔ یہ پردہ کے حکم کے نزول سے بعد کی بات ہے۔ تو آنحضرتﷺ نے فرمایا کہ اس سے پردہ کرو۔ ہم نے عرض کی یا رسول اللہؐ !کیا وہ نابینا نہیں ؟ نہ وہ ہمیں دیکھ سکتا ہے اور نہ ہی پہچان سکتا ہے توآپﷺ نے فرمایا کہ کیا تم دونوں بھی اندھی ہو۔ اور تم اس کو دیکھ نہیں رہیں۔
(ترمذی کتاب الأدب عن رسول اللّٰہ باب ما جاء فی احتجاب النساء من الرجال)