دعائے مستجاب
سفر میں بلندی پر چڑھتے اور اترتے وقت کی دعا
حضرت عبد اللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ جب کسی غزوہ یا حج یا عمرہ سے واپس تشریف لاتے تو ( سفر میں ) ہر بلندی پر چڑھتے ہوئے تین مرتبہ اللّٰہ اکبر کہتے اور (اُترتے ہوئے ) یہ کلمات دہراتے:
لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِيْكَ لَهٗ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ آئِبُوْنَ ، تَائِبُوْنَ، عَابِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ
(بخاری کتاب الدعوات باب الدعاء اذا اسفر او رجع)
ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، وہ ایک ہے ،اس کے سوا کوئی شریک نہیں بادشاہت اُسی کی ہے۔ سب تعریف بھی اسی کو حاصل ہے۔ اور وہ ہر ایک امر پر قادر ہے ۔ ہم لوٹ رہے ہیں تو بہ کرتے ہوئے، مطیع ہو کر ( اور ) اپنے ربّ کی تعریف کرتے ہوئے۔
(مناجات رسولﷺ، خزینۃ الدعا صفحہ۵۳)