جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ ملاقات
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ ۱۹؍اگست ۲۰۲۴ء کو خاکسار (مربی سلسلہ) کو جرمنی کے چانسلر جناب اولاف شولز (Olaf Scholz) سے فیشٹا (Vechta) شہر میں منعقدہ سٹاپیل مارکیٹ (Stoppelmarkt) میں ملاقات کرکے انہیں جماعت احمدیہ کا تعارف پیش کرنے کا موقع ملا۔
یہ مارکیٹ ہر سال اگست میں فیشٹا شہر میں منعقد ہونے والا ایک روایتی عوامی میلہ ہے جو جرمنی کے سب سے بڑے سالانہ میلوں میں سے ایک ہے۔ اس پروگرام میں بہت سارے سیاستدان بھی آئے تھے جیسے جناب Stephan Weilجو صوبہ Niedersachsen کے منسٹر پریذیڈنٹ ہیں۔
ملاقات کے دوران چانسلر صاحب کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطابات اور مختلف سربراہان کو لکھے گئے خطوط پر مشتمل کتاب ’’عالمی بحران اور امن کی راہ‘‘ پیش کی گئی۔ نیز جماعت احمدیہ عالمگیر کا تعارف اور امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی امن عالم کے لیے مساعی کا ذکر کیا گیا۔ علاوہ ازیں جلسہ سالانہ جرمنی ۲۰۲۴ء کے بارے میں بھی بتایا گیا جس پر موصوف نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔
اللہ تعالیٰ ہمیں پہلے سے بڑھ کر اسلام احمدیت کا پیغام پوری دنیا میں پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
(رپورٹ: سید سلمان شاہ۔ مربی سلسلہ لوکل امارت اوفن باخ، جرمنی)