ارشادِ نبوی

بنو قریظہ کے متعلق فیصلہ

ابو امامہ نے حضرت ابوسعیدؓ سے روایت کی کہ قریظہ والے حضرت سعدؓ کے فیصلہ پر اتر آئے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بلا بھیجا۔ وہ آئے اور آپﷺ نے فرمایا: اپنے سردار کے استقبال کے لیے اُٹھو یا فرمایا: اپنے میں سے بہتر کے لیے۔ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھ گئے اور آپؐ نے فرمایا کہ تمہارے فیصلہ پر اترے ہیں۔ حضرت سعدؓ نے کہا: پھر میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ ان میں سے جو لڑنے والے تھے ان کو قتل کیا جائے اور ان لڑنے والوں کے بال بچے قید کر لیے جائیں۔ آپؐ نے سن کر فرمایا: تم نے وہ فیصلہ کیا ہے جو اس بادشاہ (یعنی خدا) نے فیصلہ کیا۔

(بخاری كِتَاب الِاسْتِئْذَانِ بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قُومُوا إِلَى سَيِّدِكُمْ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button