مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبیﷺ کا با برکت انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۱؍ستمبر۲۰۲۴ء کو مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون کے تحت جلسہ سیرت النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا۔
جلسہ کا آغاز مکرم محمد مورث کمارا صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون کی صدارت میں صبح ساڑھے دس بجے تلاوت قرآن کریم اور قصیدہ يَا عَيْنَ فَيْضِ اللّٰهِ وَ الْعِرْفَانٖ سے ہوا۔ بعدازاں ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’رسول اللہ ﷺ اور ذکر الٰہی‘‘ از مولوی عبداللائی باری صاحب مہتمم تعلیم، ’’رسول اللہﷺ کی خشیت الٰہی‘‘ از مسٹر بشے کمارا صاحب استاد احمدیہ مسلم سیکنڈری سکول گودریج، ’’رسول اللہﷺ کا جانوروں سے حسن سلوک‘‘ از مولوی سلیمان بنگورا صاحب لوکل مشنری گودریج جماعت، ’’رسول اللہﷺ کا ایمان باللہ‘‘ از مکرم عیسیٰ T N Kamara صاحب، ’’رسول اللہﷺ صنف نازک کے محسن‘‘ از عثمان بنگورا صاحب نائب صدر اول اور ’’دعاؤں کا رسولﷺ‘‘ از خاکسار (معاون صدر)۔
آخر پر صدر مجلس نے سیرت النبی ﷺ کے چند پہلو بیان کرتے ہوئے آپؐ کا نمونہ اپنانے کی تلقین کی اور دعا کے ساتھ اس بابرکت جلسہ کا اختتام ہوا۔ یہ جلسہ مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون کے یوٹیوب چینل سے بھی براہِ راست نشر کیا گیا۔ اس جلسہ میں کُل حاضری ۵۰؍رہی۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ: ذیشان محمود۔ معاون صدر مجلس خدام الاحمدیہ سیرالیون)