خلافت علیٰ منہاج النبوۃ
حضرت حذیفہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم میں نبوت رہے گی جب تک اللہ چاہے گا کہ وہ رہے۔ پھر وہ اس کو اٹھا لے گا جب وہ چاہے گا کہ اسے اٹھا لے۔ پھر خلافت علیٰ منہاج النبوۃ قائم ہو گی۔پھر وہ قائم رہے گی جب تک اللہ تعالیٰ چاہے گا کہ وہ قائم رہے۔ پھر وہ اسے اٹھا لے گا جب وہ چاہے گا کہ اسے اٹھا لے۔ پھر ایذا رساں بادشاہت قائم ہو گی اور وہ قائم رہے گی جب تک اللہ چاہے گا کہ وہ قائم رہے۔ پھر وہ اسے اٹھا لے گا جب وہ چاہے گا کہ اسے اٹھا لے۔ پھر اس سے بھی بڑھ کر جابر بادشاہت قائم ہو گی اور وہ قائم رہے گی جب تک اللہ چاہے گا کہ وہ قائم رہے۔ پھر وہ اس کو اٹھا لے گا جب وہ چاہے گا کہ اسے اٹھا لے۔ پھر خلافت علیٰ منہاج النبوّۃ قائم ہو گی۔اس کے بعد آپؐ خاموش ہوگئے۔
(مسند احمد بن حنبل جلد ۶ صفحہ ۲۸۵ حدیث النعمان بن بشیر عن النبیﷺ روایت نمبر ۱۸۵۹۶ عالم الکتب بیروت ۱۹۹۸ء)