جماعت احمدیہ کمبوڈیا میں طلبہ کے لیے تربیتی کلاس کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ سٹیونگ ٹرینگ (Steung Treng)، کمبوڈیا کو مورخہ ۱۴ تا ۱۸؍اکتوبر۲۰۲۴ء احمدی طلبہ کے لیے تربیتی کلاس منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ یہ پہلا موقع تھا کہ دارالحکومت نوم پین (Phnom Penh) سے ۳۵۰؍کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جماعت احمدیہ سٹیونگ ٹرینگ نے نیشنل سطح پر کوئی جماعتی پروگرام منعقد کیا۔
روزانہ پروگرام کا آغاز نماز تہجد، فجر اور درس سے ہوتارہا۔ نماز فجر اور عشاء کے بعد طلبہ منتخب ادعیۃ القرآن اور ادعیۃالرسولؐ یاد کرتے۔ اس کے علاوہ ان موضوعات کی تدریس بھی ہوئی: نماز، تاریخ اسلام اور تاریخ احمدیت، اخلاق فاضلہ اور علم الکلام۔ اس کے ساتھ ساتھ تلاوت قرآن کریم، اذان اور نظم کے مقابلہ جات بھی منعقد کیے گئے۔
اس تربیتی کلاس میں کمبوڈیا کی پانچ مقامی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ۱۹؍طفال، ۱۶؍خدام، ۲۹؍ناصرات اور ۱۳؍ممبرات لجنہ اماءاللہ سمیت ۷۷؍احمدی طلبہ نے شرکت کی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ: فجر ایوب۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)