یورپ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ ڈنمارک کے شعبہ خدمت خلق کے تحت چند پروگرامز کا انعقاد

(محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ڈنمارک)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ ڈنمارک ہر سال خدمت خلق کے مختلف پروگرامز منعقد کرتی ہے جن کو ڈینش سوسائٹی میں بڑی پذیرائی ملتی ہے اور جماعت احمدیہ کی نیک نامی کا باعث بنتے ہیں۔ انہی پروگراموں میں سے ایک پروگرام مقامی فلاحی تنظیموں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں مجلس سال بھر میں مختلف پروگرامز کا انعقاد کرتی ہے جن میں فیملی فن ڈے، چیریٹی ڈنر اور چیریٹی واک شامل ہیں۔

اب تک مجلس خدام الاحمدیہ Humanity first, Red Barnet Ungdom اور Save the Child تنظیموں کے لیے فنڈز اکٹھا کر چکی ہے۔ اسی طرح ۲۰۱۸ء سے مجلس خدام الاحمدیہ مسجد نصرت جہاں کونسل میں واقع چار اولڈ ہومز کے لیے فنڈز اکٹھا کرتی رہی ہے۔ امسال مجلس نے ۷۵؍ہزار کرونز ہیومینٹی فرسٹ کے ليے اکٹھے کیے جو کہ ذیل میں دیے گئے مختلف پروگرامز کے دوران اکٹھے کیے گئے:

فیملی فن ڈے:مورخہ ۱۳؍جون و ۱۴؍اپریل ۲۰۲۴ء کو ایودیور سپورٹس ہال میں دو فیملی فن ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں اور بڑوں کے لیے مختلف ورزشی سرگرمیاں رکھی گئیں۔ اس موقع کے لیے مختلف کھانے، ریفریشمنٹس اور باربی کیو تیار کرکے فروخت کیا گیا ۔

چیریٹی واک:فنڈز اکٹھا کرنے کا سب سے بڑا پروگرام چیریٹی واک ہے جس کی تیاری کے لیے سال کے شروع میں ہی ایک کمیٹی بنائی گئی جو مقامی کونسل اور دیگر پارٹنرز سے رابطہ کرکے سال میں کئی بار مسجد نصرت جہاں میں میٹنگز کا انعقاد کرتی رہی۔

لوگوں کو اس چیریٹی واک کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے مختلف ذرائع استعمال کیے گئے جن میں پوسٹرز، فولڈرز اور بینرز شامل ہیں۔

مورخہ ۸؍ستمبر ۲۰۲۴ء بروز اتوارگیارہ بجے واک کا آغاز مسجد نصرت جہاں سے ہوا اور تین کلومیٹر کا چکر لگا کر اختتام بھی مسجد کے پاس ہوا۔

اختتامی تقریب:واک کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی مکرم محمد زکریا خان صاحب امیر و مبلغ انچارج جماعت احمدیہ ڈنمارک تھے۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد اس ریس کے مختلف پارٹنرز نے سٹیج پر آکر اپنے نیک خیالات کا اظہار کیا۔ آخر پر امیر صاحب نے پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے اور چیئرمین صاحب ہیومینٹی فرسٹ ڈنمارک کو ۷۵؍ہزار کرونز کا چیک پیش کیا گیا۔ اختتامی تقریب کے بعد تمام شاملین کے لیے کھانے کا انتظام تھا جس کو مہمانوں نے بہت پسند کیا۔

الحمدللہ، یہ چیریٹی واک بڑی کامیاب رہی اور جماعت احمدیہ کی نیک نامی کا باعث بنی۔

(رپورٹ:محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button