امریکہ (رپورٹس)

سسکاٹون، کینیڈا میں بین المذاہب سمپوزیم کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۰؍اکتوبر ۲۰۲۴ء کو جماعت احمدیہ سسکاٹون، کینیڈا نے مسجد بیت الرحمت، سسکاٹون میں ایک بین المذاہب سمپوزیم کا انعقاد کیا جس کا موضوع ’’کینیڈا میں مذہبی آزادی‘‘ تھا۔ اس میں پانچ بڑے مذاہب کے مقررین کو مدعو کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ مقررین میں عیسائیت، ہندو مت، سکھ مت اور اسلام کے نمائندے شامل تھے جنہوں نے مذہبی آزادی اور امن و ہم آہنگی کے فروغ میں اپنے اپنے مذاہب کے کردار پر روشنی ڈالی۔ مکرم سعد حیات صاحب مربی سلسلہ نے جماعت احمدیہ مسلمہ کی نمائندگی کی۔

اس تقریب میں ۱۰۰؍سے زائد غیر از جماعت مہمانوں نے شرکت کی جن میں سسکاٹون پولیس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے بھی شامل تھے۔

(رپورٹ: راشد احمد۔ سیکرٹری تبلیغ سسکاٹون، کینیڈا)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button