از مرکز

تحریک جدید کے اکانوے ویں(۹۱) سال کے اجرا کا اعلان

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

(۸؍نومبر ۲۰۲۴ء، اسلام آباد، ٹلفورڈ) امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج خطبہ جمعہ میں تحریک جدید کے نوے ویں(۹۰) سال کے دوران افراد جماعت کی طرف سے پیش کی جانے والی قربانی کا تذکرہ فرمایا اور اکانوے ویں(۹۱) سال کے اجرا کا اعلان فرمایا۔

تحریک جدید کے سال رواں کے اعداد و شمار

حضورِانور نے تحریک جدید کے نوے ویں سال کے اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کو ۱۷.۹۸؍ ملین پاؤنڈز کی قربانی پیش کرنے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ، جو گذشتہ سال سے سات لاکھ ۷۹؍ہزار پاؤنڈز زیادہ ہے۔

مجموعی وصولی کے لحاظ سے پہلی دس جماعتیں:جرمنی، برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، مڈل ایسٹ کی ایک جماعت، بھارت، آسسٹریلیا، انڈونیشیا، مڈل ایسٹ کی ایک جماعت، گھانا

فی کس ادائیگی کے لحاظ سے: امریکہ، سوئٹرزلینڈ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا

قابل ذکر دیگر جماعتیں: بنگلہ دیش، نائیجیریا، ہالینڈ، آسٹریا، فرانس، سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، مڈل ایسٹ کی ایک جماعت۔ حضورِانور نے اس موقعہ پر بنگلہ دیش کی جماعت کے لیے دعا کی تحریک بھی فرمائی۔

افریقن جماعتوں میں مجموعی وصولی کے لحاظ سے نمایاں جماعتیں: گھانا، ماریشس، برکینافاسو، نائیجیریا، تنزانیہ، بینن، گیمبیا، لائبیریا، سیرالیون، یوگنڈا

تحریکِ جدید کے شاملین کی مجموعی تعداد سولہ لاکھ ۸۱؍ ہزار ہے۔ مجموعی طور پر قربانی کرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ سال سے پچاس ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔

اضافہ کرنے والوں میں قابل ذکر ممالک: نائیجیریا، کانگو برازاویل، نائیجر، گیمبیا، کانگو کنشاسا، کیمرون، گنی کناکری،گنی بساؤ، یوگنڈا، سیرالیون

جرمنی کی پہلی دس جماعتیں: روڈگاؤ(Rodgau)، روئڈر مارک (Rödermark)، اوسنا بروک(Osnabrück)، پنےّ برگ (Pinneberg)، نیڈا (Nidda)، کولون (Köln)، مہدی آباد، فلورس ہائم (Flörsheim) نوئس (Neuss)، وائن گارٹن (Weingarten)

جرمنی کی پہلی دس لوکل امارتیں: ہیمبرگ (Hamburg)، فرینکفرٹ (Frankfurt)، ڈٹسن باخ (Dietzenbach)، گروس گیراؤ (Gross-Gerau)، ویزبادن (Wiesbaden)، مورفلڈن والڈورف (Mörfelden-Walldorf)، ریڈشٹڈ(Riedstadt)، روسلز ہائم (Rüsselsheim)، ڈامشٹڈ (Darmstadt)، من ہائم (Mannheim)

برطانیہ کے پہلے پانچ ریجنز: اسلام آباد، بیت الفتوح ، مسجد فضل، مڈلینڈز (Midlands)، بیت الاحسان

برطانیہ کی پہلی دس بڑی جماعتیں: ووسٹر پارک(Worcester Park)، فارنہم (Farnham)، اسلام آباد، ساؤتھ چیم (South Cheam)، والسال(Walsall)، اَیش(Ash)، جلنگھم(Gillingham)، بریڈ فورڈ نارتھ(Bradford North)، یول(Ewell)، آلڈر شاٹ ساؤتھ(Aldershot South)

امریکہ کی جماعتیں: میری لینڈ(Maryland)، نارتھ ورجینیا (North Virginia)، لاس اینجلیس (Los Angeles)، سیئٹل (Seattle)، شکاگو (Chicago)، ڈیٹرائٹ (Detroit)، ساؤتھ ورجینیا (South Virginia)، ڈیلس (Dallas)، سیلیکون ویلی (Silicon Valley)، اوش کوش (Oshkosh)، نارتھ جرسی (North Jersey)، ہیوسٹن (Houston)، سینٹرل جرسی (Central Jersey)

کینیڈا کی لوکل امارات: وان (Vaughan)، کیلگری (Calgary)، پیس ولیج (Peace Village)، برامپٹن ویسٹ (Brampton West)، وینکوور (Vancouver)، ٹورانٹو ویسٹ(Toronto West)، برامپٹن ایسٹ(Brampton East)، ٹورانٹو (Toronto)

کینیڈا کی جماعتیں: ہیملٹن ماؤنٹن (Hamilton Mountain)، ہیملٹن ویسٹ (Hamilton West)، حدیقۂ احمد، ہیملٹن (Hamilton)، بریڈ فورڈ ایسٹ (Bradford East)، آٹوا ویسٹ(Ottawa West)،آٹوا ایسٹ (Ottawa East)، مونٹریال ویسٹ (Montreal West)، رجائنا (Regina)، مونٹریال ایسٹ (Montreal East)، مارکھم (Markham)، لائڈمنسٹر(Lloydminster)، سڈ بری (Sudbury)

پاکستان میں عمومی وصولی کے لحاظ سے: لاہور، ربوہ، کراچی

پاکستان کے اضلاع: فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، عمر کوٹ، حیدر آباد، سیالکوٹ، حافظ آباد، کوٹلی آزاد کشمیر اور خوش آب

پاکستان کی شہری جماعتیں: دارالذکر لاہور، علامہ اقبال ٹاؤن لاہور، بیت الفضل فیصل آباد، عزیز آباد کراچی، مغل پورہ لاہور، گوجرانوالہ، شہر کوئٹہ، لودھراں، رحیم یار خان اور کریم نگر فیصل آباد

پاکستان کی چھوٹی جماعتیں: کھوکھر غربی، کوٹ شریف آباد، چونڈہ، سانگھڑ، کھاریاں، بدین، پنڈی بھاگو، دار الفضل کنری، خیر پور اور چکوال

انڈیا کے دس صوبہ جات: کیرالہ، تامل ناڈو، تلنگانہ، اڈیشہ، کرناٹک، جموں و کشمیر، پنجاب، بنگال، مہاراشٹرا اور دہلی

انڈیا کی پہلی دس جماعتیں: حیدر آباد، قادیان، کالی کٹ، کوئمبٹور (Coimbatore)، منجیری، میلا پالم، بنگلور، کلکتہ، کیرنگ، کرولائی (Karulai)

آسٹریلیا کی پہلی دس جماعتیں: میلبرن لانگ وارِن(Melbourne Lang warrin)، مارسڈن (Marsden)، میلبرن بیروک (Melbourne Berwick)، پرتھ (Perth)، پین رتھ(Penrith)، ایڈیلائڈ ویسٹ(Adelaide West)، میلبرن کلائڈ (Melbourne Clyde)، میلبرن ایسٹ (Melbourne East)، کیمبل ٹاؤن (Campbelltown)، کینبرا (Canberra)

حضور انور نے حضرت مسیح موعودؑ کے ارشادات پیش کرنے کے بعد فرمایا کہ

اللہ تعالیٰ کرے کہ ہم لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خواہشات کے مطابق قربانیوں میں بڑھنے والے ہوں، مالی قربانیوں میں بھی اور اپنی روحانی حالتوں کو بہتر کرتے چلے جانے والے بھی ہوں، اپنے تعلق کو اللہ تعالیٰ سے بڑھانے والے بھی ہوں اور صرف مالی قربانیوں میں نہیں بلکہ ہر حالت میں ہم اپنا وہ عملی نمونہ پیش کریں جو ایک حقیقی مسلمان کا نمونہ ہے۔ اور جب یہ ہوگا تو ہم جماعت کی ترقیات کو بھی دیکھیں گے اور پہلے سے بڑھ کر ہم کامیابیاں دیکھتے چلے جائیں گے۔ انشاء اللہ۔ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو دیکھتے چلے جائیں گے اور دشمن کو ناکام و نامراد ہوتا دیکھتے چلے جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ وہ دن بھی جلد لائے کہ ہم یہ دن دیکھیں۔

حضور انور نے فرمایا کہ ان سب لوگوں نے جنہوں نے مالی قربانیاں کی ہیں اللہ تعالیٰ ان کو جزا دے، ان کے اموال و نفوس میں برکت ڈالے اور آئندہ ہمیشہ وہ بہتر سے بہتر رنگ میں اپنی زندگیاں گزارنے والے ہوں، اپنی اولادوں سے، اپنی نسلوں سے آنکھوں کی ٹھنڈک پانے والے ہوں۔ اور خود بھی اللہ تعالیٰ کے قرب میں بڑھتے چلے جانے والے ہوں۔ اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔

ادارہ الفضل کی طرف سے امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نیز احباب جماعت احمدیہ عالم گیر کو تحریک جدید کے نئے سال کی مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ کرے کہ ہر آنے والا دن ہمیں جماعت احمدیہ کی ترقی اور فتوحات کے نظارے دکھائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button