اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواست دعا

نورینہ احمد صاحبہ جماعت احمدیہ نوئے ویڈ جرمنی سے تحریر کرتی ہیں کہ خاکسار کی بیٹی عزیزہ بریرہ مریم احمد(عمر۳؍سال) کی طبیعت بہت خراب ہے۔

احباب جماعت سے عزیزہ کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

اعلان ولادت

نوید الرحمٰن صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل و کرم سے مورخہ ۲۱؍اکتوبر۲۰۲۴ء کو مکرم ابو سفیان صاحب اور مکرمہ نیپا صفیان صاحبہ آف جماعت احمدیہ سندرباد کو دوسری بیٹی سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت بچی کا نام عدینہ صفیان عطا فرمایا ہے۔

احباب جماعت سے نومولود کی دینی اور دنیوی کامیابی کے ليے دعا کی درخواست ہے۔

تقریب آمین

محمد اظہر منگلا صاحب استاد جامعہ احمدیہ گھانا تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی بھانجی عزیزہ بارعہ مبشر بنت فرید محمود مبشر صاحب نے قرآن کریم کا پہلا دور مکمل کیا ہے۔ عزیزہ کی تقریب آمین مورخہ ۳۱؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء کو منعقد ہوئی۔ مکرمہ امة الحئ عظمی صاحبہ صدر لجنہ جماعت برمنگھم ویسٹ، یوکے نے بچی سے قرآن کریم کا کچھ حصہ سنا اور دعا کرائی۔ عزیزہ احسان الرحمٰن بسراء صاحب (مرحوم واقف زندگی) کی پوتی اور مکرم احمد خان منگلا صاحب معلم وقف جدید کی نواسی ہے۔

احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ عزیزہ کو قرآن مجید سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button