متفرق

سوجی اور مونگ دال کی پنجیری

اجزا

سوجی: ایک پاؤ

مونگ کی ثابت دال بھون کر پیسی ہوئی: ایک پاؤ

دیسی گھی: ڈیڑھ پاؤ

پسی ہوئی کوزہ مصری: ایک پاؤ یا حسب ذائقہ

(شکر یا چینی بھی استعمال کر سکتے ہیں)

سبز الائچی: ۱۰ عدد

خشک ناریل: ۵۰ گرام

بادام: ۵۰ گرام

پستہ: ۵۰ گرام

کاجو: ۵۰ گرام

کشمش: ۵۰ گرام

چار مغز: ۵۰ گرام

اخروٹ: ۵۰ گرام

سونف: ۲۵ گرام

سفید تل: ۲۵ گرام

کالے تل: ۲۵ گرام

کمر کس: ۱۰ گرام

پھول مکھانے: ۵۰ گرام

چار گوند: ۲۰ گرام

ترکیب تیاری

آدھا گھی کڑاہی میں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پھول مکھانے گوند اور کمر کس کو الگ الگ بھون کے نکال لیں۔ پھر ان کے ساتھ سونف شامل کر کے گرائنڈ کر لیں۔ اب اسی گھی میں کشمش کو بھی ہلکی آنچ پر بھون کے نکال لیں۔ اب ناریل کے علاوہ باقی سب کٹے ہوئےخشک میوے اسی گھی میں بھون کے نکال لیں۔ کڑاہی کو صاف کر کے باقی بچا ہوا گھی ڈالیں، الائچی کے دانے ڈالیں اور ہلکی آنچ پر سوجی اور دال کو ہلکا خوشبو آنے تک بھونیں۔ جب بُھن جائے تو چولہا بند کر دیں اور مصری / چینی / شکر کے علاوہ باقی سب بھنے ہوئے اجزا اور ناریل کو اس میں مکس کر دیں۔ جب ٹھنڈا ہو جائے تو پسی ہوئی چینی یا مصری یا شکر بھی ڈال دیجیے۔ مزیدار پنجیری تیار ہے۔

(آمنہ نورین ۔ جرمنی)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button