سیرالیون میں منعقدہ تین ریفریشر کورسز برائے سرکٹ مشنریز کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ سیرالیون کے تحت تین مقامات پر دو روزہ ریفریشر کورسز برائے سرکٹ معلمین منعقد کروائے گئے۔ ہر سہ ریفریشر کورسز میں تقاریر اور لیکچرز ہوئے۔ ہر تقریر اور لیکچر کے بعد سوال و جواب کا وقت دیا گیا۔ پہلے روز بعد نماز مغرب مجالس سوال و جواب منعقد ہوئیں۔ دوسرے روزکا آغاز تہجد، نمازفجر اور درس سے ہوا۔ دوسرے روز کے پہلے اجلاس میں بھی تقاریر ہوئیں۔ گاہے بگاہے سینئر مبلغین اور لوکل مشنریز کو اپنے تجربات بیان کرنے کا موقع دیا گیا۔ اختتامی دعا سے یہ پروگرامز اختتام پذیر ہوئے۔ ان ریفریشر کورسز میں درج ذیل موضوعات پر تقاریر اور لیکچرز ہوئے: وقفِ زندگی اور ایک مبلغ کی ذمہ داریاں، نئی نسل کو جماعت کے قریب کیسے لایا جائے؟، اطاعت کی برکات اور نافرمانی کے نقصانات، جماعت احمدیہ کا مالی نظام، ابتدائی مبلغین اور ان کی بیگمات کی قربانیاں، تبلیغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، نظام جماعت احمدیہ کا تعارف، نئی نسل کو منشیات سے کیسے دُور رکھا جائے؟، نظام و برکاتِ خلافت، ایک عیسائی کو کیسے احمدی بنایا جائے؟، فلسطین اور اسرائیل تنازعہ کا تاریخی پسِ منظر، قبولیت دعا کے واقعات، وفاتِ مسیح اور ختم نبوت، سینئر مشنریز کے تجربات، ایک مشنری اپنی صحت کا کیسے خیال رکھے؟، مختلف مواقع پر حضور انور کی مبلغین کو ہدایات۔
پہلا ریفریشر کورس
مورخہ ۲۲و۲۳؍جون ۲۰۲۴ء کو فری ٹاؤن ایسٹ، فری ٹاؤن ویسٹ، لنگے اور مشاکا ریجنز کے سرکٹ مشنریز کا دوروزہ ریفریشر کورس مسجد بیت السبوح کسی ڈاکیارڈ فری ٹاؤن میں منعقد ہوا جس کا افتتاح مکرم عبدالحئی کوروما صاحب نائب امیر دوم سیرالیون جبکہ اختتامی دعا مولانا نعیم اظہر صاحب مبلغ انچارج نے کرائی۔ ریفریشر کورس میں حاضری ۵۴؍ تھی۔
مقررین کے نام یہ ہیں: مولوی ولید احمد صاحب، مولوی محمد مورث کماراصاحب، مولوی وسیم الرشید صاحب، مکرم منیر حسین صاحب، انصر محمود صاحب، مولوی طاہر کوروما صاحب، ڈاکٹر منصور احمد صاحب ڈینٹسٹ احمدیہ (ڈینٹل سرجری کلابا ٹاؤن )، مولوی محمد حسن سیسے صاحب، مکرم مبلغ انچارج صاحب، مولوی آصف محمود صاحب، ذیشان محمود صاحب، ڈاکٹر داؤد احمد طاہر صاحب (سیکرٹری AMAیوکے) اور مولوی منیر ابوبکر یوسف صاحب۔
دوسرا ریفریشر کورس
مورخہ ۲۹و۳۰؍ جون ۲۰۲۴ء کو مائل ۹۱، کینیما، کیلاہوں کے سرکٹ مشنریز کا ریفریشر کورس مسجد ناصر، Bo میں منعقد ہوا جس کی افتتاحی تقریب مکرم موسیٰ میوا صاحب امیر جماعت احمدیہ سیرالیون کی زیرِ صدارت شروع ہوئی۔ اور دوسرے روز اختتامی دعا بھی امیر صاحب نے کرائی۔ ریفریشر کورس میں حاضری ۵۱؍تھی۔
مقررین کے نام یہ ہیں: مولوی طاہر احمد فرخ صاحب، مولوی حمید علی بنگورا صاحب، مولوی حافظ صلاح الدین صاحب، مولوی عقیل احمد صاحب، مبلغ انچارج صاحب، مولوی حافظ اسد اللہ صاحب، مولوی عبد الہادی قریشی صاحب، مولوی فورنا صاحب، مولوی محمد قاسم صاحب، مولوی لطیف بایاں صاحب، مولوی اثمار احمد صاحب، مولوی حسن نوح صاحب، مولوی انصر محمود صاحب، ڈاکٹر داؤد احمد طاہر صاحب (سیکرٹری AMAیوکے)، مکرم مبلغ انچارج صاحب۔
تیسرا ریفریشر کورس
مورخہ ۳و۴؍جولائی ۲۰۲۴ء کو بینڈیمبو، مکینی، کونو، لُنسر، پورٹ لوکو اور روکوپر ریجن کے سرکٹ مشنریز کا ریفریشر کورس احمدیہ ہیڈکوارٹرز مکینی ریجن میں مکرم مبلغ انچارج صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ریفریشر کورس میں حاضری ۵۱؍تھی۔
مقررین کے نام یہ ہیں: مولوی راشد جاوید صاحب، مولوی جبریل کوروما صاحب، مولوی سفیر احمد صاحب، مولوی فواد ایس بنگورا صاحب، مولوی میر وسیم الرشید صاحب، مولوی محمد کویوٹے صاحب، مولوی بابر شہزاد صاحب، مولوی شیخو کمارا صاحب، مولوی عبد اللائی ابراہیم سانکو صاحب، مولوی نور الدین سیسے صاحب، مولوی عبد اللائی یو طورے صاحب، مولوی الحاجی ابو بکر بنگورا صاحب، مولوی سعید الرحمان کونٹے صاحب، مکرم مبلغ انچارج صاحب۔
اللہ تعالیٰ اس مساعی کو مثمر بثمرات حسنہ فرمائے اور تمام شاملین کے اذہان اور قلوب کو جلا بخشے۔ آمین