حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

احمدی ڈاکٹرز انسانیت کی خاطر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں

حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ فرماتے ہیں:

محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ ہی آپ کو ایسا علم اورمہارت حاصل ہوئی ہے جس کے ذریعہ سے آپ انسانیت کی ایسے رنگ میں خدمت کرسکتے ہیں جو دوسرے نہیں کر سکتے۔ اس لیے آپ کو لازماً اپنی مہارت کو انسانیت کی تکلیفوں کوکم کرنے میں صَرف کرنا چاہیے۔ احمدی ڈاکٹرز کو اپنی مہارت صِرف دنیا کمانے یا مہارت کو مزید صیقل کرنے میں صَرف نہیں کرنی چاہیے۔ بلکہ اس بات کی اشد ضرورت ہےکہ آپ میں سے ہر ایک اپنی زندگی میں سے لمبا عرصہ جماعت کی خدمت کے لیے قربان کرے اور انسانیت کی خاطر اپنی صلاحیتوں اور ٹریننگ کو بروئے کار لائے۔ صرف تب ہی آپ اپنی استعدادوں کے مطابق حقوق العباد کی بجا آوری کرنے والے ہوں گے اور صرف تب ہی آپ کاشمار ان لوگوں میں ہوگا جنہوں نے اعلیٰ اخلاقی معیاروں کو پایا۔

(خطاب بر موقع سالانہ کانفرنس احمدیہ مسلم میڈیکل ایسو سی ایشن یوکے فرمودہ ۳۰؍نومبر ۲۰۱۹ء مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل۳؍اپریل ۲۰۲۰ء)

رات کے درمیانی حصے میں نماز پڑھنا اجر عظیم کا موجب ہے

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button