از مرکز

دعا کریں، اللہ تعالیٰ احمدیوں اور امن پسند لوگوں کو جنگ کے بد اثرات سے محفوظ رکھے

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۲؍نومبر۲۰۲۴ء میں دنیا کے موجودہ حالات کے پیش نظر دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:اس وقت میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ یورپ میں بھی حالات بڑی تیزی سے جنگ کی طرف جارہے ہیں۔ یوکرین اور روس کی جنگ پھیلنے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ یورپ کے باقی ملکوں کو بھی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ اکثر عقل رکھنے والے اور امن پسند لوگ، لیڈر اس بارے میں پریشان بھی ہیں۔ بہرحال دعا کریں اللہ تعالیٰ احمدیوں اور امن پسند لوگوں کو جنگ کے بد اثرات سے محفوظ رکھے۔ اور یہ لوگ جنگ میں ایسے ہتھیار استعمال نہ کریں جن کے استعمال سے آئندہ نسلیں متاثر ہوتی ہوں۔

مسلمان ممالک کے لیے بھی دعا کریں اللہ تعالیٰ ان کو بھی عقل اور سمجھ دے اور اللہ ان کو حق پہچاننے کی توفیق دے۔

حضور انور نے احبابِ جماعت کو موجودہ حالات میں گھروں میں راشن کا انتظام رکھنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا: اس بات کی طرف بھی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ حالات جس طرح تیزی سے بگڑے ہیں اور بگڑ رہے ہیں ان حالات کی وجہ سے پہلے لوگوں کی توجہ ہے لیکن دوبارہ یاددہانی کروادوں کہ گھروں میں دو، تین مہینے کا راشن رکھنے کی کوشش کریں۔ لیکن سب سے اہم نقطہ یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ اس کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ اس سے تعلق پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ اس میں بڑھنے کی کوشش کریں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے۔ (آمین)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button