اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواستہائے دعا

٭…نوید الرحمٰن صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش تحریر کرتے ہیں کہ شمس النہار صاحبہ اہلیہ حفیظ الدین صاحب مرحوم آف دھانی کھولا جماعت کافی دنوں سے مختلف امراض کا شکار ہیں۔ گذشتہ دنوں سیڑھیوں سے پھسلنے کے باعث ان کی دائیں ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ اب انہیں بخار اور پیٹ میں شدید درد بھی ہے۔

٭… غلام مصطفیٰ صاحب جماعت Würzburg جرمنی سے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے چھوٹے بھائی لقمان احمد صاحب آف نیپال کے بیٹے عزیزم عفان احمد بعمر ۸؍سال پر کسی وائرس کا حملہ ہوا ہے جس سے پھیپھڑے اور گردے متاثر ہوئے ہیں۔ عزیزم چار روز سے ہسپتال میں داخل ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق وائرس معلوم ہو گیا ہے اور علاج جاری ہے۔

احباب جماعت سے جملہ مریضان کی شفائے کاملہ و عاجلہ کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

اعلان ولادت

لقمان احمد کشور صاحب انچارج شعبہ وقف نو مرکزیہ لندن تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی جناب سے خاص رحمت کرتے ہوئے خاکسار کی بڑی بیٹی عزیزہ ساخرہ باجوہ اہلیہ عزیزم فاران احمد باجوہ آف گروس گیراؤ جرمنی کو ۱۷؍نومبر ۲۰۲۴ءبروز اتوار بیٹی سے نوازا ہے۔ نومولود کانام ’’یاسمین باجوہ‘‘ رکھا گیاہے۔نومولود وقفِ نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔

تمام احباب کی خدمت میں زچہ وبچہ کی صحت و تندرستی کے ليے اور نومولود کے نیک، خادم دین اور والدین کے ليے قرۃ العین بننے، نیک نصیب ہونے اور خلافتِ احمدیہ کے حقیقی خدمت گاروں میں شمار ہونے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button