بچوں کا الفضل

ہنسنا منع ہے!

ایک روپیہ

ایک پڑوسن دوسری سے:کیا ہوا بہن اتنی پریشان کیوں ہو؟

دوسری پڑوسن: منے نے ایک روپیہ نگل لیا ہے۔

پہلی بولی: نگلنے دو،آج کل ایک روپیہ کا آتا ہی کیا ہے؟

(اطہر احمد ناصر۔ مالی)

گلاس

دو بیوقوف پانی پینے گئے تو گلاس الٹا پڑا ہوا تھا۔

پہلا دوست: اس کا تو منہ ہی بند ہے۔

دوسرا دوست: ارے یہ تو نیچے سے ٹوٹا ہوا بھی ہے۔

(تاشفہ نورین۔ مالی)

شیو

ارسلان: میں جب بھی تمہیں فون کروں تم شیو کر رہے ہوتے ہو۔ تم کتنی بار شیو کرتے ہو؟

نعمان: تیس سے چالیس بار!

ارسلان: ہیں وہ کیسے؟

نعمان: میں نائی ہوں۔

پانی والی بندوق

اسلحہ کی کمیابی پہ ایک ڈاکو نے فکرمند ہو کر دوسرے ڈاکو کو کہا: اب ہم اسلحہ کہاں سے لیں گے؟

دوسرے ساتھی نے اسے تسلی دیتے ہوئے کہا: ٹھنڈ اتنی ہے کہ اب ہم پانی والی بندوق دکھا کر بھی لوگوں کو لوٹ سکتے ہیں۔

سائیکل

ایک لڑکا سائیکل سے گرا۔ اسے چوٹ تو لگی مگر جلدی سے اٹھ کر کھڑا ہو گیا۔

اس کے دوسرے دوست جلدی سے پاس آئے اور پوچھا: چوٹ تو نہیں لگی ؟

لڑکا (کراہتے ہوئے): نہیں میں ایسے ہی اترتا ہوں۔

تھوڑی دیر

ایک دوست نے دوسرے کو موبائل پر میسیج کیا :

I will let you know later کا کیا مطلب بنتا ہے؟

اس نے جواب میں لکھا: میں آپ کو تھوڑی دیر میں بتاؤں گا۔

آدھے گھنٹے بعد اسی دوست کا پھر میسیج آیاجس میں لکھا ہوا تھا:آپ کی تھوڑی دیر ابھی تک نہیں گزری ہے کیا؟

جُحَا

(جُحا عربی ادب کا ایک مزاحیہ کردار ہے)

ایک مرتبہ جُحا نے آٹا خریدا اور ایک مزدور سے اٹھوایا مزدور وہ آٹا لے کر بھاگ گیا۔

جَحا نے کافی دنوں بعد اسے دیکھا تو چھپ گیا۔

لوگوں نےپوچھا: کیوں چھپ رہے ہو؟

جُحا نے کہا: مجھے ڈرہے کہ کہیں وہ مزدور اپنی اجرت کا مطالبہ نہ کردے۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button