یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ ڈنمارک کی ’جسم، دماغ اور روح‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک میلہ میں شرکت

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ ڈنمارک کو امسال کو پن ہیگن میں ’جسم، دماغ اور روح‘ کے موضوع پر منعقد کیے جانے والےایک میلہ میں شرکت کی توفیق ملی۔ قبل ازیں اسی موضوع پر تین مختلف مقامات پر منعقد ہونے والے میلوں میں مجلس شرکت کرچکی ہے۔

یہ اس سال کا چوتھا میلہ ہے جو مورخہ یکم تا ۳؍نومبر۲۰۲۴ءکو ڈنمارک کے دار الحکومت کوپن ہیگن میں واقع ایک ہال میں منعقد ہوا۔ یہاں ۶۰؍سے زائد اداروں نے مختلف سٹالز لگائے جن میں مختلف عیسائی چرچ، بدھ مت اور دیگر تنظیموں کے نمائندے موجود تھے۔ اس میلہ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے زائرین اکثر روحانی اور جسمانی امور کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے متلاشی نظر آتے تھے۔

سات انصار اور چار ممبرات لجنہ اماء اللہ نے مختلف اوقات میں سٹال پر ڈیوٹیاں دیں اور سٹال پر آنے والے مہمانان کو اسلام احمدیت کا پیغام پہنچاتے رہے۔

پانچ ہزار سے زائد لوگوں نے اس میلہ کا دورہ کیا۔ ہال میں داخلہ کے لیے ۱۲۰؍کرونز کا ٹکٹ مقرر تھا۔ یہ تبلیغی سٹال بہت کامیاب رہا۔ کئی افراد نے قرآن کریم کے نسخہ جات خریدے نیز مختلف جماعتی لٹریچر بھی مفت تقسیم کیا گیا۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ:محمداکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button