متفرق
ربوہ کا موسم (۲۲تا ۲۸؍نومبر٫۲۰۲۴)
۲۲؍نومبر جمعۃ المبارک کو صبح سے ہی آسمان کی فضا میں کسی قدر بادل اور آلودگی موجود تھی ، جمعہ کے وقت سورج نے آسمان سے مسکرا کر دیکھا۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۲۵؍ اور کم سے کم ۱۳؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ہفتہ کو سارا دن سورج نکلا رہا، لیکن تیز ٹھنڈی ہوا چلنے سے خنکی میں اضافہ ہوگیا۔ اتوار کو بھی موسم کی یہی کیفیت تھی۔سوموار کو سورج چمکنے کی وجہ سے دن کے وقت سردی قدرے کم تھی ۔منگل اور بدھ کا موسم ایک جیسا تھا، دن کو مطلع صاف ہونے کی وجہ سے دھوپ چھائی رہی،جس کی وجہ سے سردی کم محسوس ہوتی تھی۔ شام ہوتے ہی سردی میں اضافہ ہوگیا۔ہوا بند ہونے کے باوجود خنکی کافی تھی۔ جمعرات کو مطلع جزوی طور ابر آلود ہونے کی وجہ سے دھوپ میں کمی واقع ہوگئی ۔ شام کو ہلکی ٹھنڈی ہوا چلتی رہی۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۲۴؍اور کم سے کم ۱۲؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔
(ابو سدید)