کلام حضرت مسیح موعود ؑ

حضرت مسیح موعودؑ کے چند متفرق اشعار

جب سے اے یار! تجھے یار بنایا ہم نے
ہر نئے روز نیا نام رکھایا ہم نے

کیوں کوئی خلق کے طعنوں کی ہمیں دے دھمکی
تو سب نقش دل اپنے سے مٹایا ہم نے

(از مسوّدات حضرت مسیح موعود علیہ السلام)

اگر وہ جاں کو طلب کرتے ہیں تو جاں ہی سہی
بلا سے کچھ تو نپٹ جائے فیصلہ دِل کا

اگر ہزار بلا ہو تو دِل نہیں ڈرتا
ذرا تو دیکھئے کیسا ہے حوصلہ دِل کا

(اخبار الفضل ۳۱؍ دسمبر۱۹۱۳ء)

وقت تھا وقتِ مسیحا، نہ کسی اور کا وقت
مَیں نہ آتا تو کوئی اَور ہی آیا ہوتا


(از مسوّدات حضرت مسیح موعود علیہ السلام)

چل رہی ہے نسیم رحمت کی
جو دعا کیجئے قبول ہے آج

(نزول المسیح صفحہ ۲۲۵۔ مطبوعہ۱۹۰۹ء)

(بحوالہ درثمین صفحہ ۱۸۵-۱۸۶)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button