یورپ (رپورٹس)

فن لینڈ کے شہر یارونپا (Järvenpää) کی میئر سے جماعت کے ایک وفد کی ملاقات

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۵؍نومبر۲۰۲۴ء کو جماعت احمدیہ فن لینڈ کے ایک وفد نے فن لینڈ کے شہر یارونپا (Järvenpää)کی میئر سے ملاقات کی۔ اس وفد میں مکرم عطاءالغالب صاحب نیشنل صدر اور مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب مبلغ انچارج شامل تھے۔

ملاقات کے دوران جماعت احمدیہ کا تعارف پیش کیا گیا اور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی عالمی امن کی کاوشوں کے بارے میں میئر صاحبہ کو آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر جماعت احمدیہ فن لینڈ کے زیر اہتمام پیس سمپوزیم کے انعقاد پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ نیز صدر صاحب نے میئرصاحبہ کو قرآن کریم کے فِنش زبان میں ترجمے کے بارے میں بھی بتایا۔

مزید برآں فن لینڈ میں امن، معاشرتی یکجہتی اور بقائے باہمی کے فروغ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ یہ ملاقات نہایت خوشگوار اور مثبت ماحول میں ہوئی اور میئر صاحبہ نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

اللہ تعالیٰ اس ملاقات کے مثبت نتائج پیدا فرمائے اور ہمیں احسن طور پر اسلام احمدیت کا پیغام پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button