متفرق مضامین

قرآن مجید اور کاپی رائٹ (قسط اوّل)

(لئیق احمد مشتاق ۔ مبلغ سلسلہ سرینام، جنوبی امریکہ)

کاپی رائٹ ایک قانونی حق ہے جو کاپی رائٹ کے مالک یا کسی کام کے تخلیق کار کی حفاظت کرتا ہے۔ کاپی رائٹ مالک کو اپنے کام پر کنٹرول دیتا ہے اور اب اسے استعمال کیا جاتا ہے۔ عام طور پر، کاپی رائٹ مصنف کے تخلیق کردہ کام کی حفاظت کرتا ہے۔ کاپی رائٹ کے مالک کسی کام کو استعمال، فروخت یا لائسنس دے سکتے ہیں (کسی تیسرے فریق کو)۔ تخلیق میں کوئی نہ کوئی مہارت، محنت یا فیصلہ سازی کے ساتھ ساتھ اس کا اصل ہونا بھی ضروری ہے

شکرِ خدائے رحماں جس نے دیا ہے قرآں
غنچے تھے سارے پہلے اب گُل کِھلا یہی ہے

قرآن مجید ! دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب،ایک مکمل ضابطہ حیات۔ قرآن ! انسان کو تدبّر اور تفکر کی دعوت دینے والی کتاب۔ قرآن ربِّ رحمٰن کی طرف سے انسان کے لیے موعظہ حسنہ،رشد و ہدایت کا خزانہ اور امراضِ روحانی سے شفا بخشنے والی کتاب۔ قرآن! نیکی و بدی، سچ اور جھوٹ، کھرے اور کھوٹے میں تمیز کرنے والا آسمانی صحیفہ، تِبۡیَانًا لِّکُلِّ شَيْءٍ کااعلان عام کرنے والی کتاب۔قرآن!دینی، معاشی، معاشرتی، عائلی، قومی اور بین الاقوامی مسائل کا جامع و کامل حل پیش کرنے والی کتاب۔قرآن! نغمگی اور سوز وگداز سے لبریز دلوں کو موہ لینے والی کتاب، انسان کو طاہر و مطہر بنانے والا مکرم صحیفہ۔جس کا حرف حرف اور لفظ لفظ زندگی بخش،اندھیروں سے نجات اور روشنی کی نوید دینے والا ہے۔قرآن ! وہ کتاب مکنون جو لوح محفوظ میں ہے، وہ احسن الحدیث جو دلوں میں خشیت اللہ پیدا کرتی ہے۔ قرآن مجید وہ کتاب جس کی تلاوت روح الامین نے کی اور محمد عربیﷺ کی زبان پر جاری ہوا۔قرآن وہ ذکر محفوظ کہ الحمد للہ کی الف سے لے کر والناس کی س تک جس کا حرف حرف اور لفظ لفظ تا ابد قائم و دائم اور خالق کُل حیی و قیوم خدا کی حفاظت و نگہبانی میں رہے گا۔قرآن روئے زمین پر بسنے والے ہر انسان کے لیے رشدو ہدایت کا خزانہ لیے ہوئے ہے۔ اور صاحبان عقل کو غور وفکر کی دعوت دیتا ہے۔ایک ذی شعور انسان کا تعلق کسی بھی شعبہ زندگی سے ہو قرآن اس کے لیے کافی و شافی ہے۔ ہر طرح کا علمی مذاق رکھنے والے کے لیے یہ صحیفہ تشفی کاباعث ہے۔ اسی لیے مالک ارض و سما رب رحمٰن نے جمیع اقوام عالم کی طرف بھیجے گئے سید الرسلؐ کے توسّط سےاسے کل عالم کے لیے بھیجا۔ اور صدیوں سے یہ کتابی صورت میں چہار سُو موجود ہے۔ خطے، ملک، رنگ ونسل اور مذہب کے فرق کے بغیر انسان اس کتاب کوپڑھتے اور غور کرتےہیں۔ یہ کتاب اسلام اور مسلمان کی پہچان ہے مگر کبھی کسی ملک، قوم، فرقے یا جماعت نے اس پر اپنی ملکیت کا حق نہیں جتایا۔مگر چشم فلک آج یہ نظارہ دیکھ رہی ہے کہ ایک حکومت، ایک عدالت کا جج قرآن مجید کی اشاعت کو کسی ایک گروہ کے لیے خاص کرنا چاہتا ہے، اور کاپی رائٹ کے نام پر کسی کو قرآن مجید کی اشاعت کا مجاز اور کسی کو غیر مجاز قرار دیا جا رہا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج جناب شجاعت علی خان صاحب نے حسن معاویہ نامی شخص کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست پر ۵؍ مارچ ۲۰۱۹ء کو ۳۹صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ اس فیصلے کی نقل درج ذیل لنک پر موجود ہے۔ https://sys.lhc.gov.pk/appjudgments/2019LHC780.pdf

اس فیصلے کے چند مندرجات درج ذیل ہیں

As a necessary corollary to the above discussion I am of the considered view that neither the non-Muslims, in particular Ahmadis/Quadianis/Lahoris, can pose themselves as Muslims nor can they publish any material by using the names of the books of the Muslims, in particular Holy Qur’an, with the names of the Muslims authors just to portray that the same belongs to Muslims. Further, they have no right to use Muslims epithets to make the others to believe that they are Muslims. Consequently, this petition is disposed of with the directions that–

i. the Federal as well as the Provincial Government shall ensure availability of a standard copy of Holy Qur’an alongwith its literal meaning, at Federal, Provincial, District and Tehsil levels, duly approved by the respective Qur’an Boards to use it as a specimen to determine as to whether any subsequent publication qualifies the test of authenticity of original text of Holy Qur’an and its literal meaning or not;

ii. the Federal as well as Provincial government shall take steps to ensure that only the printers/publishers, authorized by the Qur’an Board, are allowed to print Holy Qur’an and other religious books of the Muslims. Further, the authorized printers/publishers be bound down to give specific Bar/QR code as well as distinct serial number against each copy of every religious book, in particular the Holy Qur’an, to know the authenticity of the said book and to fix responsibility in case of any omission/commission on the part of any publisher/printer. Furthermore, each page of the Holy Qur’an be embossed with name of the publisher/company in order to eliminate the possibility of replacement of any page at subsequent stage;

iii. in view of the ever increasing importance of the Information Technology, the Federal Government, in collaboration with other stakeholders, in particular Pakistan Electronic Media Regulatory Authority (PEMRA) and the Pakistan Telecommunication Authority (PTA) shall take measures that the search engines/ websites showing proscribed religious material are blocked. Further, only the websites which are registered with PTA and possess certificate from the Qur’an Board regarding authenticity of the religious material, in particular the Holy Qur’an, be allowed to display online Holy Qur’an and other religious books of the Muslims. Moreover, all other unregistered websites, displaying such religious material against its original text and literal meaning, be blocked forthwith. For the purpose, the Federal as well as the Provincial Government shall display at conspicuous places, in particular the web portals owned and operated by the government, the registered/approved websites for information of the public-at-large;

iv. the Federal Government shall ensure that the e-copy of Holy Qur’an, duly a Qur’an Board, is available at Google Play Store, App Store and Windows Store etc. for reference. Further, the Ministry of Foreign Affairs should take up the matter with the managers/owners/operators of the application stores to remove every application containing unauthentic text of the Holy Qur’an and other religious books of Muslims;

v. every printer/publisher be bound down to put a certificate at the end of each copy of Holy Qur’an to the effect that the same is 100% compliant with the copy approved by the Qur’an Board. Moreover, the contact numbers (telephone, e-mail id & Facebook id etc.) of the Qur’an Board should be available on each and every copy of the Holy Qur’an to facilitate the reader to highlight any issue relating to printing and publication of religious material of Muslims in particular the Holy Qur’an;

vi. in case of surfacing of any book even with the name of Holy Qur’an but with distorted text or mutilated translation the same be confiscated forthwith and the individuals/communities or the corporate bodies/companies involved in publication of said book be taken to task while implementing the provision of the Act, 2011 and the Rules made thereunder;

vii. the Qur’an Board at Provincial and Federal level be made more efficient to have vigilant eye on publication and printing of any religious material in particular the Holy Qur’an against its original text or authentic meaning.

viii. all the public functionaries, in particular law enforcement agencies, shall ensure that no religious material is imported from abroad without issuance of NOC in terms of 8(11) of the Rules, 2011 and if any importer, stockist, bookseller or recording company is found involved in selling/delivery of any banned material, firstly, the importer be taken to task and secondly the recipient of said material be also proceeded against in terms of Rule 9 ibid;

ix. all non-Muslim communities be sensitized about the repercussions of printing/publication of material by using names of the religious books of the Muslims, in particular the Holy Qur’an, using the name of the Muslim authors. Further, the non-Muslims in particular Ahmadis/Lahoris/Quadianis be restrained to use the epithets of the Muslims;

x. all the wings of the Law Enforcement Agencies be mobilized to curb printing/publication of any proscribed material by the non-Muslims;

xi. the Federal as well as the Provincial Government shall ensure that before accepting copy of Holy Qur’an, Paras and Surahs, as defined under Section No.2(d) of the Act, 2011 in any mosque, shrine, institution religious or otherwise, the head/owner/operator/organizer of the above institutions, shall confirm that the same is in line with the standard copy of the Holy Qur’an;

xii. the Federal as well as the Provincial government shall ensure that the Holy Qur’an and other religious material being taught in different institutions conforms with the standard copy duly certified by the Qur’an Board.

xiii. the Federal as well as the Provincial Government shall ensure that the conditions for printing/publication of Holy Qur’an, as enshrined under Rule 8 of the Rules, 2011, are strictly adhered to and any person/ authority/community/company etc. found involved in violation of the said rule be awarded punishment provided under rule 9 ibid.

خلاصہ : ’’شق 32: مندرجہ بالا بحث سے یہ امر بدیہی طور پر واضح ہوتا ہے کہ میرے خیال میں کوئی بھی غیر مسلم بالخصوص احمدی، قادیانی،لاہوری خود کو مسلمان ظاہر نہیں کر سکتے ہیں اور نہ ہی وہ کوئی مواد یا کتاب بطور مسلمان مصنف شائع کرسکتے ہیں۔ خصوصاً قرآن مجیدکی اشاعت بطور مسلمان نہیں کرسکتے۔ مزید برآں انہیں یہ حق بھی حاصل نہیں ہے کہ وہ دوسروں کو یہ یقین دلانے کے لیے کہ وہ مسلمان ہیں اسلامی اصطلاحات استعمال کریں۔ لہٰذااس درخواست کو درج ذیل ہدایات کے ساتھ نمٹا یا جاتا ہے کہ

i۔وفاقی اور صوبائی حکومت وفاق، صوبائی، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر قرآن پاک کے ایک معیاری نسخے کو اس کے لغوی معنی کے ساتھ دستیابی کو یقینی بنائے گی، جو متعلقہ قرآن بورڈز سے بطور نمونہ استعمال کرنے کے لیے منظور شدہ ہو۔ نیزاس بات کا تعین کرئے کہ کوئی قرآن کریم اپنےاصل متن اور اس کے لغوی معنی کے ساتھ اشاعت کے قابل ہے یا نہیں۔

ii۔وفاقی اور صوبائی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی کہ صرف قرآن بورڈ کے ذریعے مجاز پرنٹرز، پبلشرز کو قرآن پاک اور مسلمانوں کی دیگر مذہبی کتابوں کو چھاپنے کی اجازت ہو۔ مزید برآں مجاز پرنٹرز، پبلشرز کو پابند کیا جائے گا کہ وہ مخصوص بار،کیو آر کوڈ کے ساتھ ساتھ ہر مذہبی کتاب، خاص طور پر قرآن پاک کے ہر ایک نسخے کے خلاف الگ سیریل نمبر دیں، تاکہ مذکورہ کتاب کے معیار کو پرکھا جا سکے۔ کسی بھی پبلشر،پرنٹر کی طرف سے کسی بھی قسم کی کوتاہی کی صورت میں ساری ذمہ داری اس کمیشن پر آئے گی۔ مزید برآں قرآن پاک کے ہر صفحے پر پبلشر، کمپنی کا نام واضح طور پر درج ہو، تاکہ کسی بھی صفحے کو تبدیل کرنے کے امکان کو ختم کیا جا سکے۔

iii۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیشِ نظر، وفاقی حکومت، دیگر ارباب اختیار، خاص طور پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات کرے کہ تمام سرچ انجن اور ویب سائٹس جو ممنوعہ مذہبی مواد دکھا رہے ہیں انہیں بلاک کر دیا جائے۔ اور صرف وہی ویب سائٹس جو پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اور مذہبی مواد بالخصوص قرآن پاک کی صداقت کے حوالے سے قرآن بورڈ سے سرٹیفکیٹ رکھتی ہیں انہیں قرآن پاک اور مسلمانوں کی دیگر مذہبی کتابوں کو آن لائن ڈسپلے کرنے کی اجازت ہوگی۔ مزید برآں دیگر تمام غیر رجسٹرڈ ویب سائٹس جو اس طرح کے مذہبی مواد کو اس کے اصل متن اور لغوی معنی کے خلاف دکھاتی ہیں کو فوری طور پر بلاک کر دیا جائے۔ اس مقصد کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت خاص طور پر حکومت کے زیر اثر چلائے جانے والے ویب پورٹلز پر نمایاں جگہوں عوام الناس کے لیے معلومات مہیا کرے۔

iv۔وفاقی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ قرآن بورڈ سے منظور شدہ قرآن پاک کی الیکٹرانک کاپی گوگل پلے سٹور، ایپ سٹور اور انٹرنیٹ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ مزیدبرآں وزارت خارجہ کو چاہیے کہ وہ یہ معاملہ ایپلیکیشن سٹورز کے مینیجرز، مالکان اور آپریٹرز کے ساتھ اٹھائےتاکہ قرآن مجیداور مسلمانوں کی دیگر مذہبی کتابوں کے غیر مستند متن پر مشتمل ہر ایپلی کیشن کو ہٹا دیا جائے۔

v۔ ہر پرنٹر،پبلشر کو پابند کیا جائے کہ وہ قرآن پاک کے ہر نسخے کے آخر میں ایک سرٹیفکیٹ لگائے کہ یہ قرآن بورڈ کی طرف سے منظور شدہ کاپی کے ساتھ ۱۰۰ فیصد مطابقت رکھتا ہے۔ مزید یہ کہ قرآن بورڈ کے رابطہ نمبر (ٹیلی فون، ای میل ایڈریس اور فیس بک آئی ڈی وغیرہ) قرآن کریم کے ہر ایک نسخے پر دستیاب ہونے چاہئیں تاکہ قاری کو مسلمانوں کے مذہبی مواد خصوصاً قرآن کریم کی اشاعت و طباعت سے متعلق کسی بھی مسئلے کو اجاگر کرنے میں سہولت میسر ہو۔

vi۔تحریف شدہ متن یا مسخ شدہ ترجمہ کے ساتھ منظر عام پر آنے والی کوئی بھی کتاب چاہے وہ قرآن پاک کے نام کے ساتھ شائع شدہ ہو اسے فوری طور پر ضبط کر لیا جائے اور مذکورہ کتاب کی اشاعت میں ملوث افراد، گروہوں، کارپوریٹ باڈیز اور کمپنیوں کے خلاف ۲۰۱۱ء ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے اور اس قانون کے تحت بنائے گئے قواعد پر عمل درآمد کیا جائے۔

vii۔صوبائی اور وفاقی سطح پر قرآن بورڈ کی کارکردگی کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی مذہبی مواد خصوصاً قرآن پاک کے اصل متن یا مستند معنی کے خلاف اس کی اشاعت اور طباعت پر کڑی نظر رکھی جائے۔

viii۔تمام عوامی نمائندے خاص طور پر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ۲۰۱۱ء کے قانون کی شق نمبر۸ کے مطابق این او سی جاری کیے بغیر کوئی مذہبی مواد بیرون ملک سے درآمد نہ کیا جائے اور اگر کوئی درآمد کنندہ، ذخیرہ اندوز، کتاب فروش یا ریکارڈنگ کمپنی کسی بھی ممنوعہ مواد کی اشاعت، ترسیل یا فروخت میں ملوث پائی جاتی ہے توسب سے پہلے درآمد کنندہ کے خلاف کارروائی کی جائے اور پھر مذکورہ مواد کے وصول کنندہ کے خلاف بھی شق ۹ کے تحت کارروائی کی جائے۔

ix۔تمام غیر مسلم کمیونٹیز کی جانب سے مسلمانوں کی مذہبی کتابوں بالخصوص قرآن کریم کو اسلامی مصنفین کا نام استعمال کرتے ہوئے اس کی طباعت اوراشاعت انتہائی حساس معاملہ ہے۔ لہٰذا غیر مسلموں خصوصاً احمدیوں، لاہوریوں اور قادیانیوں کو مسلمانوں کے القابات استعمال کرنے سے روکا جائے۔

x۔قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو غیر مسلموں کے ذریعہ کسی بھی ممنوعہ مواد کی پرنٹنگ،اشاعت کو روکنے کے لیے متحرک کیا جائے۔

xi۔ وفاقی اور صوبائی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کسی بھی مسجد، مزار، مذہبی یا کسی بھی دیگر ادارے کا سربراہ، مالک، مہتمم اورمنتظم اس امر کی تصدیق کرے گا کہ جوقرآن پاک، سپارہ اور سورتوں کی نقل وہ قبول کر رہا ہے وہ سال ۲۰۱۱ء ایکٹ کے سیکشن( نمبر 2 ڈی) کے تحت بیان کیے گئے قرآن کے معیاری نسخے کے مطابق ہے۔

xii۔ وفاقی اور صوبائی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ مختلف اداروں میں پڑھایا جانے والا قرآن اور دیگر مذہبی مواد قرآن بورڈ کے ذریعہ تصدیق شدہ معیاری نقل کے عین مطابق ہو۔

xiii۔ وفاقی اور صوبائی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ قرآن پاک کی طباعت اوراشاعت ۲۰۱۱ء کے منظور شدہ قانون کی شق ۸ کے عین مطابق ہو۔ اور اس قاعدے پر سختی سے عمل درآمدکیا جائے۔ نیز مذکورہ قاعدے کی خلاف ورزی میں ملوث کسی بھی فرد، تنظیم یا کمپنی وغیرہ کو اسی قانون کی شق ۹ کے تحت سزا دی جائے گی۔‘‘

یہ اس طویل فیصلے کی صرف ایک شق کے چند نکات ہیں مگر عقل سلیم رکھنے والے قاری کے لیے اس بات کاکافی و شافی ثبوت ہیں کہ کس طرح فرقہ در فرقہ بٹی اور پھٹی ہوئی امت میں سے صرف ایک جماعت کو خاص کرکے اس کا نام واضح کر کے اسے اشاعت قرآن اور حقانیت اسلام کے حوالے سے کتب شائع کرنے سے روکا جارہا ہے۔ اس کے لیے تبلیغ تعلیم اور تربیت کے ذرائع مسدور کیے جا رہے ہیں۔ لیکن اس جماعت کا ایک ولی ہے، ایک مولیٰ ہے اور اس کا ہمارے ساتھ سلوک اس طرح ہے

اک درخدا نے بند کیا سو کئے ہیں باز

کسی حکومت یا عدالت کی یہ کوئی پہلی جسارت نہیں۔خدائی جماعتیں ازل سے ابتلا، مشکلات اور روکیں دیکھتی چلی آرہی ہیں اور صبر و رضا اور ہمت و حوصلے سے ان کا سامنا کرتی چلی آرہی ہیں۔اور ہم تو اُس امام صادق کےماننے والے ہیں، اُس مرد میدان کی بیعت کا جُوا اٹھانے والے ہیں جو بڑی تحدی کے ساتھ دنیا کو یہ خبر دیتا ہے:’’ کسی ابتلا سے اس کے فضل کے ساتھ مجھے خوف نہیں اگرچہ ایک ا بتلا نہیں کروڑ ابتلا ہو۔ ابتلاؤں کے میدان میں اور دکھوں کے جنگل میں مجھے طاقت دی گئی ہے

من نہ آنستم کہ روز جنگ بینی پشتِ من

آں منم کاندر میان خاک و خوں بینی سرے

(انوار الاسلام، روحانی خزائن جلد ۹صفحہ ۲۳)

ہاں یہ بھی ایک کھلی حقیقت ہے کہ ازل سے نمرودیت اپنی ہی آگ میں جلتی چلی آرہی ہے۔ اقتدار اور اختیار رکھنے والے بہت کم انسان ایسے ہیں جنہیں توفیق نظر ملتی ہے اور وہ حق و انصاف کا علم بلند رکھتے ہوئےاپنی عاقبت سنوارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اکثریت طاقت کے نشے میں چور ہوکر اَنَا رَبُّکُمُ الۡاَعۡلٰی کا نعرہ بلند کرتی ہے۔مگر خدا کے لہجے میں بولنے والوں کی رعونت پر وقت نے ہمیشہ اور ہر زمانے میں خاک ہی ڈالی ہے، اور اس بزم کُن میں ازل سے یہ تقدیر جاری ہے؎

جب اس کی بدل گئی نگاہیں
شاہوں کو ملی نہیں پناہیں

کاپی رائٹ ہے کیا آئیے پہلے اس پر نظر ڈالتے ہیں۔

کاپی رائٹ انگریزی زبان کا لفظ ہے۔یہ اصطلاح پہلی بار سترھویں صدی عیسوی کے وسط میں برطانیہ میں استعمال ہوئی۔

The earliest known use of the noun copyright is in the mid 1700s.OED’s earliest evidence for copyright is from 1735, in Parl. Coll., House of Lords.Copyright is formed within English, by compounding.

https://www.oed.com/dictionary/copyright_n#:~:text=OED’s%20earliest%20evidence%20for%20copyright,copy%20n.%2C%20right%20n.

لفظ کاپی رائٹ کا سب سے قدیم استعمال ۱۷۰۰ءکی دہائی کے وسط میں ہے۔کاپی رائٹ کے لیے OEDکا ابتدائی ثبوت پارل میں ۱۷۳۵ءسے ہے۔ کاپی رائٹ انگریزی میں مرکب کے ذریعے تشکیل دیا جاتا ہے۔

کیمبرج ڈکشنری کاپی رائٹ کا مطلب یوں بیان کرتی ہے

Copyright: the legal right that someone has to control the production and selling of a book, play, film, photograph, piece of music, etc. for a particular period of time. https://dictionary.cambridge.org/dictionary/english/copyright

خلاصہ : کاپی رائٹ: وہ قانونی حق جو کسی کو کسی مخصوص مدت کے لیے کسی کتاب، ڈرامے، فلم، تصویر، موسیقی کے ٹکڑے وغیرہ کی تیاری اور فروخت کو کنٹرول کرنے کا حق دیتاہے۔

آکسفورڈ ڈکشنری میں لکھا ہے

if a person or an organization holds the copyright on a piece of writing, music, etc., they are the only people who have the legal right to publish, broadcast, perform it, etc., and other people must ask their permission to use it or any part of it

•Copyright expires seventy years after the death of the author.

https://www.oxfordlearnersdictionaries.com/definition/english/copyright_1#:~:text=copyright-,noun,or%20any%20part%20of%20it

اگر کوئی شخص یا ادارہ کسی تحریر، موسیقی وغیرہ پر کاپی رائٹ رکھتا ہے، تو صرف وہی لوگ ہیں جنہیں وہ مواد شائع کرنے، نشر کرنے، پیش کرنے وغیرہ کا قانونی حق حاصل ہے، اور دوسرے لوگوں کو وہ مواد یا اس کا کوئی حصہ استعمال کرنے کے لیے مالکان سے اجازت طلب کرنی چاہیے۔ کاپی رائٹ مصنف کی موت کے ستر سال بعد ختم ہو جاتا ہے۔

ریختہ آن لائن لغت کے مطابق :’’چھاپنے کا حق، حقِّ اشاعت، اہلِ تصنیف یا اہلِ فن کا قانونی حق، کوئی تصنیف یا تصویر یا ان کے اختراع کردہ نغمے وغیرہ سے کوئی اور ان کی یا اُن کی ورثا کی اجازت کے بغیر تمتع حاصل نہیں کرسکتا، جس کی رُو سے مقرر قاعدوں کی پابندی کے بغیر کوئی کسی کا مضمون یا شعر بِلااجازت نہیں چھاپ سکتا۔ ‘‘

https://www.rekhtadictionary.com/meaning-of-copy-right?lang =ur&keyword= %DA%A9%D8%A7%D9%BE%DB%8C%20%D8%B1%D8%A7%D8%A6%D9%B9

What is copyright? – The British Library

Copyright is a legal right, which protects the copyright owner and/or the creator of a work. Copyright gives the owner control over their work and now it is used. Normally, copyright protects a work created by an author. Owners of copyright can use, sell or license a work (to a third party). The work must have some skill, labour or judgement in the creation, as well as being original.

Who Owns Copyright?

The first owner of copyright will normally be the author. In most cases, the author is the person who created the work: the composer of the text or the music, the artist, the photographer. There are certain exceptions to this, especially in the case of photographs, films and recorded sound. There may be more than one copyright owner in a single work, for example a band who collaborates on writing a piece of music. An employer is normally the first owner of copyright in any work which is made in the course of an author’s employment under a contract of service (that is, as an employee rather than a freelance). For commissioned work however, the copyright usually lies with person who has been commissioned (rather than the commissioner), unless there is an agreement in place to the contrary. It’s therefore important when commissioning work to put an agreement in place first covering the intellectual property. (https://www.bl.uk/business-and-ip-centre/articles/what-is-copyright)

خلاصہ: کاپی رائٹ کیا ہے؟۔ برٹش لائبریری

’’کاپی رائٹ ایک قانونی حق ہے جو کاپی رائٹ کے مالک یا کسی کام کے تخلیق کار کی حفاظت کرتا ہے۔ کاپی رائٹ مالک کو اپنے کام پر کنٹرول دیتا ہے اور اب اسے استعمال کیا جاتا ہے۔ عام طور پر، کاپی رائٹ مصنف کے تخلیق کردہ کام کی حفاظت کرتا ہے۔ کاپی رائٹ کے مالک کسی کام کو استعمال، فروخت یا لائسنس دے سکتے ہیں (کسی تیسرے فریق کو)۔ تخلیق میں کوئی نہ کوئی مہارت، محنت یا فیصلہ سازی کے ساتھ ساتھ اس کا اصل ہونا بھی ضروری ہے۔

کاپی رائٹ کا مالک کون ہے؟

کاپی رائٹ کا پہلا مالک عام طور پر مصنف ہوگا۔ زیادہ تر معاملات میں، مصنف وہ شخص ہوتا ہے جس نے کام تخلیق کیا: متن یا موسیقی کا کمپوزر، آرٹسٹ، فوٹوگرافر۔ اس میں کچھ مستثنیات ہیں، خاص طور پر تصویروں، فلموں اور ریکارڈشدہ آواز کے معاملے میں۔ ایک کام میں کاپی رائٹ کے ایک سے زیادہ مالک ہو سکتے ہیں، مثال کے طور پر ایک بینڈ جو موسیقی کا ایک حصہ لکھنے میں تعاون کرتا ہے۔ ایک آجر عام طور پر کسی بھی کام میں کاپی رائٹ کا پہلا مالک ہوتا ہے جو کسی مصنف کی ملازمت کے دوران سروس کے معاہدے کے تحت کیا جاتا ہے (یعنی فری لانس کی بجائے بطور ملازم)۔ تاہم کمیشن شدہ کام کے لیے، کاپی رائٹ عام طور پر اس شخص کے پاس ہوتا ہے جسے کمیشن دیا گیا ہو (کمشنر کی بجائے)، جب تک کہ اس کے برعکس کوئی معاہدہ نہ ہو۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ کام شروع کرنے کے لیے پہلے ایک معاہدے کو پیش کیا جائے جس میں دانشورانہ املاک کا احاطہ کیا جائے۔‘‘

The Statute of Anne (1710) The First

Copyright Law

The first true copyright law, the Statute of Anne, was passed in England in 1710. This law marked a turning point in protecting authors rights. It gave authors the exclusive right to print and distribute their work for a limited period (initially 14 years, with the possibility of renewal), after which the work would enter the public domain.The law recognized the author as the primary owner of the work and created a legal framework that encouraged the production of new works by ensuring that creators could benefit from their intellectual labor.Before such laws, the publication landscape was chaotic, with little formal recognition of authors rights, and power over works largely resided with printers and publishers rather than the creators themselves. https://en.wikipedia.org/wiki/Statute_of_Anne

خلاصہ:’’این ایکٹ کا قانون (۱۷۱۰ء)،پہلا کاپی رائٹ قانون۔

پہلا باضابطہ کاپی رائٹ قانون’’ این ایکٹ‘‘ ۱۷۱۰ء میں انگلینڈ میں پاس کیا گیا۔ یہ قانون مصنفین کے حقوق کے تحفظ میں ایک سنگ میل تھا۔ اس قانون نے مصنفین کو ایک محدود مدت (پہلے 14 سال، اور پھر تجدید کا امکان) کے لیے اپنے کاموں کی طباعت اور تقسیم کے خصوصی حقوق دیے، جس کے بعد وہ عوامی دائرے میں آ جاتے۔اس قانون نے مصنف کو کام کا بنیادی مالک تسلیم کیا اور ایک قانونی فریم ورک فراہم کیا جو نئی تخلیقات کی حوصلہ افزائی کرتا تھا، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ تخلیق کار اپنی فکری محنت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ان قوانین کے نفاذ سے پہلے اشاعتوں کا منظرنامہ بے ترتیب تھا جس میں مصنفین کے حقوق کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا گیا تھا اور تخلیقات پر طاقت زیادہ تر پرنٹرز اور پبلشرز کے پاس تھی نہ کہ خود تخلیق کاروں کے پاس۔‘‘

کاپی رائٹ کی تعریف

کاپی رائٹ یا حقوق نقل ایک قانونی تصور ہے جو عام طور پر حکومتوں کی طرف سے ایک محدود مدت کے لیے کام کے اصل خالق کو خصوصی حقوق دیتا ہے۔

حقِ کاپی رائٹ وہ حق ہے جو کسی کتاب یا رسالہ وغیرہ کے مصنف یا ناشر کو قانونی طور پر ایک خاص مدت کے لیے حاصل ہوتا ہے اور اس کی رُو سے اس کے سوا کوئی بھی اس کی طباعت یا اشاعت نہیں کرسکتا ہے اور نہ اسے فروخت کرسکتا ہے۔ رومن دور حکومت میں نہایت محدود پیمانہ پر اس حق کا تعین کیا گیا تھا لیکن عام طور پر اس کا رواج پندرھویں صدی عیسوی میں طباعت کے فروغ سے شروع ہوا۔ اس زمانہ میں یورپ کے حکمران، افراد یا ناشرین کی گلڈ کو فرمان کے ذریعہ کسی کتاب وغیرہ کی طباعت و اشاعت کاحق عطا کرتے تھے۔ اس فرد یا گلڈ کے سوا کسی اور کو اس کتاب کی اشاعت کا حق نہیں ہوتا تھا۔ اس طرح وہ ایک طرف آسانی کے ساتھ کتاب کو سنسر کرسکتے تھے۔ تاکہ کوئی باغیانہ خیالات یا الحاد کی باتیں نہ شائع ہونے پائیں۔ اس کے علاوہ مطبع کے مالکوں اور ناشروں کے ادارے یا گلڈ بھی نظر رکھتے تھے تاکہ کوئی کتاب چوری چھپے نہ شائع ہو۔

کاپی رائٹ کے بارے میں انگلستان میں پہلا مکمل قانون ۱۷۱۰ء میں بنا اور امریکہ میں ۱۷۹۰ء میں۔ لیکن بہت ساری کتابیں جو ایک ملک میں چھپتیں ان کے سستے ایڈیشن دوسرے ملکوں میں بلا اجازت چھاپ کر شائع کر لیے جاتے۔ اس لیے ۱۸۸۷ء میں برن (سوئٹزرلینڈ) میں سمجھوتہ ہوا۔ جس کی رو سے اس چوری پر پابندی لگا دی گئی۔ شروع میں امریکہ اس سمجھوتے میں شریک نہیں ہوا۔ ستمبر ۱۹۵۲ء میں دنیا کے تمام آزاد ملکوں نے بین الاقوامی کاپی رائٹ کا ایک قانون منظور کیا جس میں امریکہ بھی ۱۹۵۴ء میں شریک ہو گیا۔ اس قانون کے مرتب کرنے میں مجلس اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسکو نے کافی اہم حصہ لیا۔ اسے یورپ، ایشیا اور دوسرے علاقوں کے اکثر ملکوں نے تسلیم کر لیا ہے۔

دائرہ کار: کاپی رائٹ کا اطلاق عام طور پر تخلیقی، دانشور یا فنکارانہ کام کے ایک وسیع دائرہ پر ہوتا ہے۔ تفصیلات مختلف دائرہ اختیار میں مختلف ہوتی ہیں، لیکن ان میں نظمیں، ڈرامے اور دیگر ادبی کام مثلاً فلمیں، رقص، موسیقی، صوتی تسجیل، نقاشی (پینٹنگز)، کشید (ڈرائنگ)، مجسمے، تصاویر، سافٹ ویئر (سافٹ ویئر)، مشعہ (ریڈیو) اور بعید نُما (ٹیلی ویژن) کی شریات اور صنعتی طرح بند (ڈیزائن) شامل ہیں۔https://ur.wikipedia.org/s/fxte

(باقی آئندہ)

اگلی قسط: قرآن مجید اور کاپی رائٹ (قسط دوم)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button