افریقہ (رپورٹس)
مالی میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر نماز تہجد کا اہتمام
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۴؍نومبر۲۰۲۴ء بروز سوموار مسجد مبارک، بماکو، مالی میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر نمازتہجد کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ نماز تہجد کا اہتمام مالی میں امن و استحکام، ترقی و خوشحالی اور نئی نسل کی تعلیمی کامیابی کے لیے اللہ تعالیٰ کی راہنمائی اور خصوصی فضل طلب کرنے کی غرض سے کیا گیا تھا۔
نماز فجر کے بعد ’’اسلام امن کا مذہب‘‘ کے موضوع پر ایک مختصر درس دیا گیا جس میں اسلام کی پُر امن تعلیمات بیان کی گئیں۔ اس موقع پر تمام شرکاء کی خدمت میں ناشتہ بھی پیش کیا گیا۔
یہ تقریب جماعت احمدیہ مالی کی تعلیم اور امن کے فروغ کے لیے مستقل کاوشوں کا حصہ تھی۔ اللہ تعالیٰ مالی کو امن و ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔ آمین