کلامِ امام علیہ الصلوٰۃ والسلام

ہمارا مسیح ابن مریمؑ اپنے تئیں بندہ اور رسول کہلاتا ہے

حضرت مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح کے حق میں کوئی بے ادبی کا کلمہ میرے منہ سے نہیں نکلا یہ سب مخالفوں کا افتراہے۔ ہاں چونکہ درحقیقت کوئی ایسا یسوع مسیح نہیں گذرا جس نے خدائی کا دعویٰ کیا ہو اور آنے والے نبی خاتم الانبیاءؐ کو جھوٹا قرار دیا ہو اور حضرت موسیٰ کو ڈاکو کہا ہو۔ اس لئے میں نے فرض محال کے طور پر اس کی نسبت ضرور بیان کیا ہے کہ ایسا مسیح جس کے یہ کلمات ہوں راستباز نہیں ٹھہر سکتا۔ لیکن ہمارا مسیح ابن مریمؑ جو اپنے تئیں بندہ اور رسول کہلاتا ہے اور خاتم الانبیاءؐ کا مصدِّق ہے اس پر ہم ایمان لاتے ہیں۔ (تریاق القلوب،روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 305،حاشیہ )

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button