متفرق مضامین

بشیر احمد،شریف احمداور مبارکہ کی آمین (قسط ۴)

(امۃ الباری ناصر)

۳۱۔رہیں خوشحال اور فرخندگی سے
بچانا اے خدا! بد زندگی سے

خوشحال: khush haal، اچھی حالت میں Prosperous

فرخندگی: farkhandgi، برکت، سعادت، خوش نصیبی،Prosperous, happy, lucky, fortunate

یہ خوش حال اور خوش نصیب رہیں عزت اور وقار سے رہیں۔ اے اللہ ان کو بری زندگی سے بچا لینا۔

۳۲۔وہ ہوں میری طرح دیں کے منادی
فَسُبْحَانَ الَّذِیْ اَخْزَی الْاَعَادِیْ

منادی: munaadi، پکارنے والا Proclaimer

fasub-haan-al-lazee akhz-al-a’aadi

پاک ہے وہ خدا جس نے میرے دُشمنوں کی پکڑ کی ہے

Holy is He Who has confounded my foe.

مولا کریم ان کی زندگی کا مقصد بھی میری طرح اسلام کی تبلیغ کرنا ہو۔ پاک ہے وہ ذات جو میرے بد خواہوں سے خود نپٹتی ہے۔

۳۳۔عیاں کر اُن کی پیشانی پہ اقبال
نہ آوے اُن کے گھر تک رُعبِ دجال

عیاں :ayaaN, iyaaN، ظاہر، اعلانیہClear, manifest, obvious, apparent

اقبال: iqbaal، خوش قسمتی، بلندی، Prosperity

دجّال: daj jaal، فریبی، جھوٹاAntichrist, great deceiver

ان کو خود عزت, وقار اور بلند شان والا بنانا ان کی پیشانیوں سے خدا کا نور چمکے۔ اسلام دشمن طاقتوں کے رعب میں آکر ان کے پیچھے نہ چلیں۔ انہیں زمانے کے شر سے محفوظ رکھنا۔ اور خاص کر دجالی حملے جو اس آخری زمانہ کے ساتھ وابستہ ہیں ان سے محفوظ رکھنا۔

۳۴۔بچانا اُن کو ہر غم سے بہر حال
نہ ہوں وہ دکھ میں اور رنجوں میں پامال

پامال: paamaal، پائمال، روندا ہوا، خراب، برباد،Defeated, trampled upon

ان کو ہرقسم کے حالات میں پریشانی اور غم سے بچا لینا ہر فکر سےمحفوظ رکھنا۔ انہیں ایسا دکھ اورتکلیف نہ پہنچے جو ان کو تباہ حال کردے۔

۳۵۔یہی اُمید ہے دل نے بتا دی
فَسُبحَانَ الَّذِی اَخزَی الْاَعَادِی

یہی میرے دل کی دعائیں ہیں اورتیری ذات سے یہی امید ہے کہ تُو ان کا نگہبان رہے گا۔ پس پاک ہے وہ ذات جو میرے دشمنوں کا مؤاخذہ کرتی ہے۔

۳۶۔دعا کرتا ہوں اے میرے یگانہ
نہ آوے اُن پہ رنجوں کا زمانہ

یگانہ:yagaana، بے مثال، اپنی قسم کا ایک، Unique, matchless،

اے میرے واحد اور بے مثال خدا ! میں دعا کرتا ہوں کہ میری اولاد پر غم و فکر کا وقت نہ آئے۔

۳۷۔نہ چھوڑیں وہ ترا یہ آستانہ
مرے مولیٰ انہیں ہر دم بچانا

آستانہ: aastaana، چوکھٹ،درگاہ شاہی دربار،Threshold, a royal court, mansion

میرے مولیٰ! وہ ہمیشہ تیرے دروازے سے چمٹے رہیں۔ تیرے سوا کسی غیر کا خیال نہ آئے۔ انہیں ہر قسم کی مشکلات سے بچا کر رکھنا۔ کسی غیر کے آگے نہ جھکیں۔

۳۸۔یہی اُمید ہے اے میرے ہادی
فَسُبْحَانَ الَّذِیْ اَخْزَی الْاَعَادِیْ

ہادی haadi، راستہ دکھانے والا، ہدایت دینے والا Guide

اے مجھے سیدھا راستہ دکھانے والے میرے !مجھے تیری ذات سے یہی امید ہے کہ تو ان کو بھی سیدھے راستے پر رکھے گا۔ پس پاک ہے وہ ذات جو میرے دشمنوں کو پکڑتی ہے۔

۳۹۔نہ دیکھیں وہ زمانہ بے کسی کا
مصیبت کا، الم کا، بے بسی کا

بےکسی: be kasi، بےیارو مددگار،بے بسی Helplessness, destitution

الم: alam، رنج، افسوس، دکھ، تکلیف Grief
میری اولاد پر ایسا زمانہ نہ آئے کہ وہ بے یارو مددگار ہوں۔ مصیبتوں میں مبتلا ہوں اور غم و فکر انہیں گھیر لیں۔

۴۰۔یہ ہو، میں دیکھ لوں تقویٰ سبھی کا
جب آوے وقت میری واپسی کا

تقویٰ: taqwaa، خدا کا خوف، پاکیزگی، Fear of God, piety guarding oneself against sins, righteousness

میری دعا ہے کہ میں اپنی زندگی میں یہ دیکھ لوں کہ سب متقی ہیں اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والے اور اس سے محبت کرنے والے ہیں۔ اس دنیا سے رخصت ہوتے وقت یہ اطمینان ہو کہ میں نے خدا ترس اولاد چھوڑی ہے۔جو اللہ تعالیٰ کے احکام کی فرماں بردار ہے۔

٭…٭…٭

بشیر احمد،شریف احمداور مبارکہ کی آمین (قسط ۳)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button