جماعت احمدیہ وٹلش، جرمنی کی مسجد حمد میں دو ممبرزآف پارلیمنٹ کی آمد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ وٹلش، جرمنی کو مسجد حمد میں دو ممبرز آف پارلیمنٹ کی میزبانی کرنے کا موقع ملا۔ مورخہ۲۲؍نومبر بروز جمعۃ المبارک صبح نو بجے Mrs Lena Wernerممبر آف جرمن قومی اسمبلی اور Mr Jens Jenssenممبر آف صوبائی اسمبلی صوبہ Rheinland-Pfalzمسجد حمد تشریف لائے۔ مہمانان کو حضرت مسیح موعودؑ، خلفائے سلسلہ اور جماعت احمدیہ کا تفصیلی تعارف کروایا گیا۔ علاوہ ازیں مختلف مقررین نے جماعت میں انتخاب خلافت، خدام الاحمدیہ کی کارکردگی، دنیا بھر میں خدمت خلق کی سرگرمیاں، جماعت کے مالی نظام نیز مبلغین و واقفین کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ جرمنی میں جماعت احمدیہ کی صدسالہ کامیابیوں کی جھلکیاں ویڈیو کلپس کی صورت میں دکھائی گئیں۔

ریفریشمنٹ کے دوران بھی گفتگو کا سلسلہ جاری رہا۔ آخر میں جرمن زبان میں شائع شدہ جماعتی لٹریچر کی چند کاپیاں مہمانان کی خدمت میں پیش کی گئیں۔ جماعت کے پروگرامزاور جلسہ سالانہ جرمنی میں شامل ہونے کے وعدہ کے ساتھ معزز مہمانان مسجد حمد سےرخصت ہوئے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اسلام احمدیت کا پیغام دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ:جا ویداقبال ناصر۔ مبلغ سلسلہ وٹلش، جرمنی)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button