یورپ (رپورٹس)
مجلس انصار اللہ ناربری، یوکے کے زیر اہتمام ایک تبلیغ سٹال اور نمائش قرآن کریم
محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ ناربری، یوکے کو ہر مہینہ نیو ایڈنگٹن (New Addington) میں تبلیغ سٹال لگانے کی توفیق مل رہی ہے۔ اس مہینہ میں مورخہ ۱۷؍نومبر۲۰۲۴ء کو بھی ایک تبلیغی سٹال اور نمائش قرآن کریم لگانے کی توفیق ملی جس میں ۴۲۵؍لیف لیٹس اور ۱۵؍جماعتی کتب زائرین کو دینے کی توفیق ملی۔ ۸۰؍سے زائد لوگوں نے اس سٹال کا دورہ کیا۔ چار احباب جماعت نے سٹال پر ڈیوٹی دینے کی توفیق پائی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ:بشارت زیروی۔ زعیم مجلس انصار اللہ ناربری، یوکے)