ارشادِ نبوی
اطاعت کا معیار
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن جب منبر پر اچھی طرح سے بیٹھ گئے تو آپؐ نے لوگوں سے فرمایا: ’’بیٹھ جاؤ‘‘، تو (حضرت)عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے (جو اس وقت مسجد کے دروازے پر تھے)یہ سنا تو وہ مسجد کے دروازے ہی پر بیٹھ گئے، تو انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تو فرمایا: ’’عبداللہ بن مسعود!تم آ جاؤ۔‘‘
(سنن ابی داؤد کتاب الجمعۃ باب الامام یکلم الرجل فی خطبتہ)