افریقہ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ گھانا کے تحت اجتماعی وقار عمل

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۷ و ۲۴؍نومبر کو مجلس خدام الاحمدیہ سینٹرل ریجن گھانا کو احمدیہ مسجد منکسم کے احاطہ نیز زیر تعمیر احمدیہ مشن ہاؤس اور آفس کمپلیکس میں اجتماعی وقارعمل کرنے کی توفیق ملی۔پہلے روز اٹھارہ خدام، چھ انصار اور پانچ اطفال جبکہ دوسرے روز بیس خدام، آٹھ انصار اور سات اطفال شامل ہوئے۔ حسب خواہش منتظمین اس احاطہ کی مطلوبہ صفائی ستھرائی و کھدائی کا کام کیا گیا۔ یہ وقار عمل چار گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ بعدہٗ خدام و اطفال کو ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔ دعا کے ساتھ وقارعمل اپنے اختتام کو پہنچا۔

احاطہ مسجد منکسممیں مشن ہاوس کے لیےوقارعمل

اسی طرح خدام و اطفال مجلس اڈینٹا مدینہ سرکٹ (Adenta-Madina Circuit) نے مورخہ ۲۴؍ نومبر بروز اتوار بستان احمد مسجد، اشونگ مین، اکرا(Accra) میں ایک اجتماعی وقار عمل کا کامیاب انعقاد کیا جس میں ۳۵؍خدام کے علاوہ اطفال نے بھی وقار عمل میں حصہ لیا۔ وقارعمل کے دوران مسجد کے اطراف کی صفائی، راستوں کی صفائی اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کا کام کیا گیا۔

احاطہ بستان احمد مسجد( سابقہ جلسہ گاہ گھانا)، اشونگ مین اکرا Accra میں
ایک اجتماعی وقار عمل

یہ وقار عمل ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا۔ دعا کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ بعدہٗ خدام و اطفال کو ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: احمد طاہر مرزا۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button