ارشادِ نبوی

آنحضورﷺ کی سفر سے واپسی پر دعا

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی غزوہ یا حج یا عمرہ سے واپس آتے تو پہلے تین بار اللّٰہ اکبر کہتے پھر فرماتے: لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِيْكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، آيِبُوْنَ تَائِبُوْنَ عَابِدُوْنَ سَاجِدُوْنَ، لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ، صَدَقَ اللّٰهُ وَعْدَهُ وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ۔ایک اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اس میں تمام خوبیاں ہیں اور وہ ہر بات پر قادر ہے، ہم لوٹ کر آرہے ہیں، اسی کی طرف متوجہ ہونے والے، اپنے رب ہی کی عبادت کرنے والے، اپنے ربّ ہی کو سجدہ کرنے والے، اپنے ربّ ہی کی ستائش کرنے والے ہیں، اللہ نے اپنا وعدہ پورا کر دیا اور اپنے بندہ کی مدد فرمائی اور تمام احزاب کو اکیلے ہی شکست دے کر بھگا دیا۔

(بخاری کتاب المغازی بَابُ غَزْوَةُ الْخَنْدَقِ وَهِيَ الْأَحْزَابُ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button