افریقہ (رپورٹس)

جلسہ گاہ جماعت احمدیہ گھانا ’’باغ احمد‘‘ میں اجتماعی وقار عمل

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۳؍دسمبر۲۰۲۴ء کو جماعت احمدیہ گھانا کے جلسہ گاہ باغ احمد بمقام پوماڈزے وینیبا سینٹرل ریجن میں ایک اجتماعی وقار عمل ہوا جس میں ریجنل ناظم وقارعمل اور ناظم تربیت اور مجلس خدام الاحمدیہ اگونا زون کے ۲۶؍خدام شامل ہوئے۔ وقار عمل کا دورانیہ دو گھنٹے سے زائدرہا جس دوران باغ احمد کے فارم ہاؤس کی صفائی کی گئی۔ وقار عمل کے اختتام پر خدام کو ریفریشمنٹس پیش کی گئیں پھر دعا ہوئی۔

یاد رہے کہ باغ احمد پوماڈزے وینیبا، سینٹرل ریجن، جماعت احمدیہ گھانا کی موجودہ وسیع و عریض جلسہ گاہ ہے جہاں گذشتہ سال تاریخی صدسالہ جلسہ سالانہ کا انعقاد ہوا تھا۔ اگلے سال مورخہ ۹تا۱۱؍جنوری جلسہ سالانہ گھاناکی آمد سے قبل ملک بھر سے خدام کی ٹیمیں جس میں انصار اور اطفال بھی شامل ہوتے ہیں زونل اور ریجنل وائز جلسہ گاہ میں گھنٹوں کے وقار عمل میں مسلسل حصہ لیں گی تاکہ باغ احمد کے ماحول کو جلسہ سالانہ سے قبل شاملین جلسہ کے ليے صاف ستھرا اور سازگار بنایا جاسکے۔ ان شاءاللہ

(رپورٹ:احمد طاہر مرزا۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button