متفرق

ربوہ کا موسم (۱۳تا۱۹؍دسمبر٫۲۰۲۴)

۱۳؍دسمبر جمعۃ المبارک کے دن فجر کے وقت ہلکی رفتار سے ہوا رواں دواں تھی۔ دوپہرکوہوا میں تیزی آ گئی۔ عصر کے وقت مطلع ابر آلود ہوگیا اور ہوا قدرے ہلکی ہوگئی۔ دھوپ کم ہونے کی وجہ سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۲۲؍ اور کم سے کم ۷؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ ہفتہ کے دن مطلع صاف تھا، دھوپ نکلی ہوئی تھی۔ ہلکی ٹھنڈی ہوا نے دن میں بھی ٹھنڈ بنائے رکھی۔ اتوار کو آسمان پر بادل موجود تھے جن کی وجہ سے دھوپ میں کمی تھی اور سردی میں اضافہ۔ سوموار کو بھی ہلکے بادلوں کی تہ آسمان پر موجود تھی، سورج اپنی کرنیں پوری طرح نہیں بکھیر رہا تھا۔ منگل کو آسمان بالکل صاف تھا، سورج پوری آب و تاب سے چمک رہا تھا۔ شام کے وقت گذشتہ دنوں کی طرح سردی میں اضافہ ہوگیا۔ واضح رہے کہ آجکل سموگ یا دھند نہ ہونے کی وجہ سے دن اور رات کے وقت موسم صاف ہوتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ابھی سردی نے اپنا اصل رنگ نہیں دکھایا، دن کو سورج نکلتا ہے اور رات کو سردی تو کافی ہوتی ہے تاہم دھند نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب میں ٹریفک بحال رہتی ہے، موٹر وے سمیت تمام بڑی سڑکیں کھلی ہیں۔ محکمہ تعلیم نے سردیوں کی رخصتیں آگے کردی ہیں۔

بدھ کو آسمان پر ہلکے بادلوں کی تہ موجود تھی، جس کی وجہ سے دن میں دھوپ زیادہ نہ چمک سکی۔ جمعرات کو بھی ہلکے بالوں نے آسمان پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ یخ بستہ ہوا چلنے سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۱۹؍اور کم سے کم ۵؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔

(ابو سدید)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button