اطلاعات و اعلانات

اعلان برائے داخلہ عائشہ اکیڈمی سوئٹزرلینڈ ۲۰۲۵ء

عائشہ اکیڈمی سوئٹزرلینڈ میں تعلیمی سال ۲۰۲۵ء میں داخلے کے لیے درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ ۲۸؍دسمبر۲۰۲۴ء ہے۔ احمدی خواتین ماسوائے پاکستان پوری دنیا سے داخلہ لے سکتی ہیں۔

درخواست کا عمل

اکیڈمی میں داخلے کا عمل آن لائن ہوتا ہے جس کے لیے لنک بھیجا جاتا ہے۔ درخواستیں موصول ہونے پر داخلہ کی خواہش مند لجنہ ممبرات کی تصدیق متعلقہ جماعت کی صدر سے کروائی جاتی ہے۔

داخلہ کا معیار

•…امیدوار کے لیے جماعت احمدیہ کا فعال رکن ہونا ضروری ہے

•…زبان سکھانے کے کورسز کے لیے، عمرکم از کم چودہ سال ہے باقی کورسز کے لیےعمر کم از کم اٹھارہ سال ہے

•…تجوید کلاسز کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ہے

•… کورسز میں شمولیت اختیار کرنے والوں کی انٹرنیٹ تک رسائی اور لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ یا فون ہوناضروری ہے

معلمہ کورس

•…متوقع طالبہ علم کو انٹرویو کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔

•…قرآن پاک کے پہلے حصے کا بنیادی ترجمہ آنا ضروری ہے۔

•…دیگر سوالات کے علاوہ قرآن پاک کے پہلے حصے کے ترجمہ کے لیے بھی ان کا امتحان لیا جائے گا۔

•…جن کو قرآن پاک کے پہلے حصے کا ترجمہ نہیں آتا ہو گا انہیں کورس شروع کرنے سے پہلے اکیڈمی سے ہی ایک بنیادی کورس کرنا پڑے گا۔

ترجمۃ القرآن

•…ترجمۃ القرآن کورس کی مدت اڑھائی سال ہے۔ ہر سال دس پارہ جات کا ترجمہ پڑھایا جاتا ہے۔ معلمہ کورس کے لیے پورے قرآن مجید کا ترجمہ پڑھنا ضروری ہے۔

•…شارٹ کورسز کے لیے، طالبات ایک سال کے لیے کورس میں شرکت کر سکتی ہیں اور انہیں اس سال کا تکمیل کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ اگر وہ تین سال میں پورا قرآن مجید مکمل کریں گی تو اس کے مطابق سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا۔

•…واضح رہے کہ طالبات کو پہلے پارے سے کورس شروع کرنا ہوگا۔ وہ درمیان میں شروع نہیں کر سکتیں۔ جیسے قرآن مجید کے ۱۱-۲۰ پاروں کی ترجمۃ القرآن کلاس کےليے پہلے دس پارے اکیڈمی سے ہی پڑھنا ضروری ہیں۔

حفظ القرآن

•…داخلے کی متمنی لجنات کو قرآن پاک کے صحیح تلفظ کے بنیادی اصولوں کا علم ہونا چاہیے۔ انٹرویو کے دوران اس کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ اگر انہیں بنیادی تلفظ نہیں آتا ہو گا تو انہیں حفظ القرآن کورس شروع کرنے سے پہلے بنیادی تلفظ کا ایک سے دو ماہ تک کا کورس کرنا ہوگا۔

•…حفظ القرآن کورس کا نصاب اور دورانیہ معلمہ اور شارٹ کورس کے لیے مختلف ہے۔

•…معلمہ کورس کی مدت دو سال ہے اور نصاب میں قرآن پاک کے بعض حصے، انبیاءؑ کی قرآنی دعائیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا تحریر کردہ قصیدہ شامل ہیں۔

کورسز

معلمہ کورس:

عائشہ اکیڈمی میں معلمہ کورس تین زبانوں یعنی اردو، انگلش اور جرمن میں کروایا جاتا ہے۔ یہ تین سالہ طویل کورس ہے اور اس میں درج ذیل مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔

گریڈ۔۱
1.ترجمۃ القرآن گریڈ 1
2.حفظ القرآن
3.علم الحدیث
4.تاریخ اسلام

گریڈ۔۲
1.ترجمۃ القرآن گریڈ 2
2.حفظ القرآن
3.علم فقہ
4.کلام الامام
5.تاریخ احمدیت

گریڈ۔۳
1.ترجمۃ القرآن درجہ 3

شارٹ کورسز

قرآنی علوم : ترجمۃ القرآن اھائی سالہ طویل کورس ہے اور اس کے 3 درجات ہیں۔ باقی کورسز ایک سال کے ہیں۔ یہ کورسز سوائےقرآنی گرامر کے انگریزی، اردو اور جرمن زبانوں میں کرائے جاتے ہیں۔ قرآنی گرامر صرف اردو میں پڑھائی جاتی ہے۔

1.تجوید القرآن
2.ترجمۃ القرآن
3.حفظ القرآن
4.قرآنی گرامر۔1
5.قرآنی گرامر۔2

اسلامی علوم اور تاریخ : یہ کورسز ایک سال کے ہیں۔ انہیں انگریزی، اردو اور جرمن زبان میں پیش کیا جاتا ہے۔

1.علم حدیث
2.علم فقہ
3.کلام الامام
4.تاریخ اسلام
5.تاریخ احمدیت

زبان سکھانے کے کورسز :

ان کورسز میں ہر لیول ایک سال کا ہوتا ہے اور طالبات جب ایک لیول پاس کرتی ہیں تو اگلا لیول شروع ہو جاتا ہے۔ فی الحال صرف عربی زبان کے کورس کے لیے داخلے جاری ہیں۔ اردو، انگریزی اور جرمن زبان کے کورسز کے لیے 2025ء کے وسط میں داخلے شروع کر دیں گے۔

درخواست کے لنکس

انگلش کورسز میں داخلے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں

https://forms.gle/UKJEwByWPZ6aHdW89

اردو کورسز میں داخلے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں

https://forms.gle/tiL4Vm5p5nhiDnG78

جرمن کورسز میں داخلے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں

https://forms.gle/TRwZ1VU88pSt3MM6A

(پرنسپل عائشہ اکیڈمی سوئٹزرلینڈ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button