افریقہ (رپورٹس)

احمدیہ کلینک بصے،گیمبیا کی طرف سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

(مسعود احمدطاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گیمبیا)

ڈاکٹر صاحبزادہ رفیع احمد خان صاحب انچارج احمدیہ کلینک بصے، گیمبیا تحریر کرتے ہیں کہ احمدیہ کلینک بصے کو مورخہ ۱۶؍نومبر۲۰۲۴ء کو مفت میڈیکل کیمپ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ۔

یہ کیمپ ریجن کے پولیس کمشنر کی درخواست پر پولیس دفاتر کے احاطہ میں منعقد کیا گیا۔ کیمپ کا آغاز صبح دعا سے ہوا۔ اس کے بعد پولیس کمشنر صاحب نے مختصر تقریر میں جماعت احمدیہ کلینک بصے کا شکریہ ادا کیا اور خدمات کو سراہا۔ پولیس کمشنر نے کلینک کے سٹاف کے ليے اپنا دفترپیش کردیا جس سے انتظامات میں آسانی رہی۔

اس کیمپ میں خصوصاً ذہنی تناؤ اور ذیابیطس کے مریضوں کا معائنہ کیا گیا لیکن عموماً تمام مریضوں کا چیک اَپ کیا گیا۔ اس کیمپ میں ۱۰۲؍مریضوں کا چیک اَپ اور سکیننگ کے بعد ادویات بھی دی گئیں۔ اس میں خصوصاً سیکیورٹی کے اداروں نے فائدہ اٹھایا جن میں پولیس، امیگریشن، کسٹم، سی آئی ڈی، جی آر ٹی ایس و دیگر شامل ہیں۔ ملک کے نیشنل ٹیلیویژن جی آر ٹی ایس نے اس کیمپ کو کور(cover) کیا اور لوگوں کے تاثرات ریکارڈ کیے۔ کیمپ کے دوران ’محبت سب کے ليے نفرت کسی سے نہیں‘ کا بینر آویزاں کیا گیا تھا۔ اس پر ایک دوست نے کہا کہ جماعت احمدیہ حقیقتاً اس ماٹو پر عمل پیرا ہے۔

اس کیمپ کے موقع پر شہر کے الکالو، جماعت احمدیہ کے صدر جماعت اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ اس کےعلاوہ آئی جی پولیس نے بانجل سے پولیس کمشنر کو فون کیا اور جماعت کا شکریہ ادا کرنےکا کہا اور اس طرح کی مدد جاری رکھنے کی درخواست کی۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کیمپ سے نہ صرف لوگوں کو صحت کی سہولیات اور آگاہی ملی بلکہ جماعت احمدیہ کا پیغام بھی وسیع پیمانے پر پھیلا۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: مجلس انصار اللہ گیمبیا کے سترھویں(۱۷) نیشنل اجتماع و مجلس شوریٰ ۲۰۲۴ء کا بابرکت انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button